تازہ ترین خبریںدہلی

گیاجامعہ حفصہ للبنات اشوک وہار میں جشنِ یومِ جمہوریہ جوش وخروش سے منایا

لونی (اسٹارنیوزبیورو)27جنوری
لونی میں تعلیم نسواں کا معیاری ادارہ جامعہ حفصہ للبنات اشوک وہار میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ جشنِ یومِ جمہوریہ منایا گیا جس میں یہاں کی طالبات نے حب الوطنی نغمہ اور ترانے پیش کئے اس موقع پر یہاں تشریف لائے معروف ناظم جلسہ مولانا قاسم صیاد مظاہری نے یوم جمہوریہ کے تعلق سے اظہارِ خیال کرتے ہوۓ کہاکہ آج ہمارے ملک کا قانون یہاں کے شہری پر لاگو کیاگیا تاکہ یہاں بسنے والے سبھی مذاہب کے لوگ اپنے مذہب پر رہتے ہوئے اس ملک میں اپنی زندگی گزربسرکرسکیں مگرآج کچھ فرقہ پرست طاقتیں آپسی بھائی چارگی کوختم کرکے یہاں کے سمدھان کو ختم کرنا چاہ رہے ہیں جوہم ہونے نہیں دیں گے،وہیں جناب قاری محمد رحمت اللہ نعمانی بانی جامعہ ہذا نے کہاکہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ اپنے ملک کی قانون کی پاسداری کریں گیں اوراس کی حفاظت کریں گےاس پروگرام میں قاری عبد الرقیب صاحب مہتمم مدرسہ کنزالعلوم اشوک وہار لونی قاری مستقیم ڈاکٹر محمد اکرام عالم صاحب ماہر امراض جنرل فیزیشین بھگال کشن گنج وغیرہ موجود رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button