
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ قدم سماجی انصاف کی عملی تصویر ہے/ سلمان خورشید
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سالانہ اسکالرشپ تقسیم 75 ہونہار بچوں کو دی گئی اسکالرشپ
نئی دہلی : (پریس ریلیز )
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ اسکالرشپ تقسیم پروگرام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں دہلی اور اطراف کے 75 مستحق اور ہونہار طلبہ کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کی گئی۔
پروگرام میں سابق مرکزی وزیر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سلمان خورشید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“تعلیم ہی وہ واحد طاقت ہے جو پسماندہ
طبقات کو باوقار زندگی کی طرف لے جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ قدم سماجی انصاف کی عملی تصویر ہے فلاحی اداروں کی ذمہ داری صرف امداد دینا نہیں بلکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا بھی ہے۔
جنرل سکریٹری ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن ساجد ایم نےاپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا ہم مذہب، ذات اور سیاست سے بالاتر ہوکر صرف ضرورت مند طلبہ تک مدد پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ہماری یہ اسکالرشپ بچوں کے خواب کی تکمیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ اٹھارہ سال میں کم و بیش دس ہزار طلبہ
کو اسکالر شپ دی گئی ہے
میڈیکل سروس سوسائٹی کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اس امداد کو اپنی تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنائیں اور سماج کی خدمت کا عزم لے کر آگے بڑھیں۔
تقریب میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ملک معتصم خان نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ تعاون آپ کو اچھا شہری بننے میں معاون ثابت ہو گا
واضح ہو کہ فاؤنڈیشن ہر سال ملک بھر میں 2,200 سے زائد یتیم طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے 500 سے زائد طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی مدد دی جاتی ہے۔
اس کے تحت یتیموں کی کفالت کے لیے رفتار اسکالر شپ، یوجی اور پی جی اسکالرشپ، پروفیسر کے اے صدیق حسن اسکالر شپ شامل ہیں
پروگرام کی نظامت تعلیم کے شعبے کے مینیجر شارق انصر نے کی.اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی ای او نوفل بھی موجود تھے.
جاری کر دہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026 ،نئی دہلی




