مسلم لڑکیوں کا ارتداد اور اس سے بچنے کا حل
شیخ رکن الدین ندوی نظامی
آج کل کچھ ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہیں کہ کچھ نوجوان، سروں پہ ٹوپی پہنے، آتے جاتے سڑکوں پر ان برقع پوش لڑکیوں کا نقاب اتار رہے ہیں، جن کو کسی غیر مسلم کی بائیک پر جاتے دیکھ لیتے ہیں۔۔۔
یقیناً آج مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا لامتناہی سلسلہ چل پڑا ہے۔۔
دین، جان، مال، اولاد اور عزت سب پر کفر و شرک شکنجہ کسا جارہا ہے۔۔۔
کسی طرح مسلمان کفر کے نرغے میں آئیں۔۔
ودوا لو تکفرون کما کفروا فتکونون سواء۔۔۔
تمام محاذوں پر بیک وقت جنگ چھیڑ دی گئی۔۔۔
اور ایک انسان سب سے زیادہ کسی جگہ کمزور پڑجاتا ہے تو وہ ہے اپنی اولاد۔۔
اسی لئے مسلم لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور باضابطہ طور پر مسلم لڑکیوں کو ہر اعتبار سے ورغلا کر غیر مسلم لڑکوں سے شادی رچائی جارہی ہے۔۔۔
وجوہات :
ویسے تکثیری سماج میں ایک دوسرے سے ملنا ملانا، شادی بیاہ عام بات ہے، مگر ابھی باضابطہ منصوبہ بند طریقے سے یہ کام کیا جارہاہے۔۔۔
جہاں اغیار کا منصوبہ کارفرما ہے، وہیں ہماری اپنی کمیوں اور کمزوریوں پر بھی نظر رکھی جائے۔۔۔۔
👈تعلیم۔۔
👈ملازمتیں۔۔
👈بےروزگاری۔۔
👈اپنے پیروں پر آپ کھڑا ہونا۔۔
👈لگژری لائف اسٹائل۔۔
👈این آر آئی کلچر۔۔
👈نکاح کا معیار۔۔
👈لمبی چوڑی مانگ، لین دین۔۔
👈مہنگے اور بڑے فنکشن ہال، کھانوں کی فرمائشیں۔۔
ان کے ساتھ
تعلیمی اداروں میں بےحیائی اور آزادانہ ماحول۔۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں میں
فکری و عملی آورگی پیدا کرنے کی جدوجہد ۔۔
مغلوبیت و مرعوبیت کا احساس۔۔
اور یک زوجگی کا کلچر، ضرورت رہتے ایک سے زاید شادیوں کو معیوب سمجھنا اور خواتین کا اپنے شوہروں میں شرکت کو ناپسند کرنا۔۔۔
بہن اور بیٹیوں کے کافروں اور مشرکوں سے شادی رچا کر ارتداد کا شکار ہونے کے باوجود سماج کی ناگزیر فطری ضرورت کو قبول کرنے سے اجتماعی طور پر انکار کرنا۔۔۔
یہ اور ان جیسے عوامل ہیں، جن کی بنا پر لڑکیوں میں ارتداد کا رجحان بڑھتے نظر آرہاہے۔۔۔۔
کاش وہ نوجوان جو سڑکوں پر مسلم لڑکیوں کے برقعے
اتارنے کا جہاد کر رہے ہیں، وہ اپنے خاندان کے رسم و رواج، گھوڑے جوڑے کی رقم اور یک زوجگی کے خلاف جہاد کرتے۔۔
اپنی ماں، بہنوں اور دیگر رشتہ داروں کی فرمائشوں اور بےجا خواہشوں کے خلاف جہاد کرتے!!
کاش خواتین بھی اپنے بچوں کی شادیوں میں بےجا اخراجات و خواہشات اور رسومات کے خلاف جہاد کرتے!!
ماں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے شوہروں کی یک زوجگی کے بجائے تعدد ازدواج کو انگیز کرتے ہوئے، اپنی بچیوں کو ارتداد سے بچانے کی جدوجہد کرتے!!!
اس بلا سے ملت کی بیٹیاں بچ نکلتیں۔۔۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
3/5/2023