
پریس کلب آف انڈیا الیکشن 2025: انتخابی سرگرمیوں میں تیزی، مختلف پینلز نے تیز کی مہم
تیرہ دسمبر کو ہوگی ووٹنگ، گنتی چودہ دسمبر کو
نئی دہلی :
پریس کلب آف انڈیا کے سال 2025 کے انتخابات کے پیش نظر انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ مختلف پینلز کی جانب سے ممبران کو متحرک کرنے اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
الیکشن میں شامل نمایاں پینلز میں شامل امیدواروں کی جانب سے اپنے منشور اور وعدے پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں پریس کی آزادی کا تحفظ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، تربیتی مواقع میں اضافہ اور پریس کلب کے جمہوری کردار کو مضبوط کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔
صحافتی حلقوں کے مطابق اس سال کے انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش معاشی، ادارہ جاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے باعث صحافیوں کو ایک مضبوط اور فعال قیادت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
انتخابی عمل کے تحت رائے دہی 13 دسمبر کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک پریس کلب آف انڈیا میں منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیٹی کے مطابق تمام انتظامات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس الیکشن کے نتائج پریس کلب آف انڈیا کی آئندہ پالیسیوں اور صحافتی ماحول پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
صحافیوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جاری کردہ
ممبر پریس کلب آف انڈیا



