
تازہ ترین خبریں
عمران سر قوم و انسانیت کےسرمایہ،ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا:ذاکر حسین
عبد القادر کی اعظم گڑھ سے رپورٹ
اعظم گڑھ،22 دسمبر (نامہ نگار)شعبہ قانون شبلی کالج اعظم گڑھ میں کلرک کے عہدے پر فائز عمران سر کی خدمات اور طلباء کے تئیں حسن اخلاق کی سماجی کارکن اور الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے جم کر تعریف کی۔ذاکر حسین نے عمران سر کو ایک عظیم انسان کے ساتھ ساتھ قوم و انسانیت کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔واضح رہے کہ عمران سر ایک عرصہ سے شعبہ قانون شبلی کالج میں کلرک کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کی وجہ سے ہزاروں قانون کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر سیکڑوں مرضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم کے لوگوں نے عمران سر کیلئے دعائیں کیں اور اس عظیم شخص کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔


