
حضرت مولانا احمد نصر بنارسی صاحب میری نظر میں
حضرت مولانا احمد نصر بنارسی صاحب میری نظر میں
ہندوستان کے معروف ، ممتاز عالم دین، اورنامور مفسر؛ داعیٔ اسلام، پیرطریقت رہبر شریعت مفلح الامت حضرت جی مولانا شاہ احمد نصر بنارسی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ امدادیہ بنارس (خلیفہ ومجاز بیعت مسیح الامت حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خان صاحب وصاحبزادہ مسیح الامت حضرت مولانا شاہ صفی اللہ خانصاحب عرف بھائ جان جلال آبادی وحضرت حافظ اسید احمد صاحب رحمہم اللہ وحضرت مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی) آپ دعوت وتذکیر کے ساتھ تحقیق وتصنیف کے مرد میداں ہیں ،آپ نے ایک درجن سے زائد کتابیں تصنیف کیں ہیں ،
آپ کو اللہ تعالی نے تصنیف وتالیف کا خاص ملکہ عطا فرمایا ہے ، چنانچہ آپ کی تصنیفات میں فکر کی بالیدگی، استدلال کی قوت، تعبیر کی عمدگی، زبان کا زور اور اسلوب نگارش کی سحر آفرینی ساری خصوصیتیں موجود ہیں ، جو پڑھنے والے کو اپنا اسیر بنا لیتی ہیں اور لوگ آپ کے گرویدہ اور عقیدت مند ہوجاتے ہیں۔ آپ نامورخطیب ، بہترین ادیب ، روحانی علاج کرنے والے بہترین طبیب ہیں ،
آپ کی جرأت وبے باکی ضرب المثل ہے ، آپ اقبال کے ’’ نگاہ مرد مؤمن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں‘‘ کے سچے مصداق ہیں ، آپ کو دیکھ کر ایمان میں تازگی،اور قلب میں فرحت وسرور کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ، بلکہ کہنا یہ چاہیے کہ اللہ یاد آجاتا ہے ، آپ کی تقریروں کو سن کر غیرت ایمانی شعلہ فروزاں ہوجاتی ہے ، آپ عابد شب بیدار اور دین کے مجاہد ہیں ، آپ کو امت کی فکر ہروقت دامن گیر رہتی ہے
آپ کی علمی وعملی خدمات کے اہل علم قائل ہیں ، آپ کے پیرمرشد مسیح الامت حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی تحریر فرماتے ہیں کہ آپ صاحب نسبت ہوکر گذر رہے ہیں،احقرراقم کی رائے یہ کہ آپ بڑے عالم محقق اور بڑے مربی ہیں، آپ ہندوستانی مسلمانوں پر اللہ کی نعمت ہیں ، آپ میری نظر میں شیخ طریقت ،رہبر شریعت ، مفلح الامت ،علامہ ، مرشد اور بڑے مفسر قرآن ہیں ،
ہندو پاک کے علماء سے آپ کو کافی انسیت ہے ،
آپ کی یہ داستان مکمل نہیں ہے، آپ پر 1000صفحات بھی لکھا جائے تو بھی کم ہے، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ حضرت کے فیض کو چہاردانگ عالم میں عام فرمائے تام فرمائے ، آمین