
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ورلڈ ہارٹ ڈے پر بیداری مہم منایا
نئی دہلی: (پریس ریلیز ) ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن (HWF) نے ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر اتر پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، آسام، مدھیہ پردیش، بہار اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں صحت بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان پروگراموں میں اسکولی طلباء اور مقامی شہریوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔
کئی مقامات پر ریلیاں منعقد کی گئیں، جہاں طلباء نے دل کی صحت سے متعلق پیغامات والی تختیاں اٹھا کر سڑکوں پر شعور بیدار کرنے کا کام کیا۔ اس کے علاوہ، طبی کیمپ بھی لگائے گئے، جن کا مقصد لوگوں کو دل کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنا اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔
فاونڈیشن کے اسکولوں اور ان کے زیرِ سرپرستی دیگر اسکولوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد عوام کو دل کی صحت کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دینا اور بہتر طرزِ زندگی کے ذریعے اس کی حفاظت کے طریقوں پر زور دینا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر بیماریوں سے متعلق بیداری پروگرام مستقل طور پر چلاتے رہتے ہیں، ہمارا ہدف ایک صحت مند سماج کی کیا ہے تشکیل ہے.
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس اجتماعی کاوش نے ورلڈ ہارٹ ڈے کو ایک معنی خیز پیغام کے ساتھ منایا اور لوگوں کو اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دی۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ
وژن 2026، نئی دہلی