تازہ ترین خبریں

مولانا صدر عالم نعمانی نے وزیر اعلی کو مبارکباد دی

مولاناصدرعالم نعمانی نے وزیر اعلی کو مبارک باد دی

      سیتا مڑھی ابرار نعمانی

علماء بورڈ ہند کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دسویں بار وزیر اعلی بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بہارکے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں صوبہ بہار انصاف کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے،ان کی قیادت میں بہار نے ہر شعبے میں مثالی ترقی کی ہے، مولانانعمانی نے امید ظاہرکی کہ آئندہ بھی وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں بہار انصاف کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہیگا ، اور بہار کے مسلمانوں کے لئے بھی ترقی کے یکساں مواقع ملیں گے۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کبھی بگڑنے نہیں دیا اور ریاست کی فضاپر امن بنائے رکھنے میں اہم کردار اداکیاہے ۔
امید قوی ہے کہ آئندہ بھی ریاست امن وانصاف کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن رہے گا وزیر اعلی سے مطالبہ ہے کہ اور بھی مسلم کو وزیر کی حیثیت سے اپنی کابینہ میں شامل کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button