تازہ ترین خبریںدہلی

الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ 11 جون کو

زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان آگے آئیں / ڈاکٹر عارف ندوی

نئی دہلی (پریس ریلیز) کہا جاتا ہے کسی انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے جیسا ہے ۔ "آئیے زندگیوں کو بچانے والوں میں شامل ہوں” یہ نعرہ میڈیکل سروس سوسائٹی نے دیا ہے ۔

ایم ایس ایس ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے جا رہی ہے ۔ کیمپ گیارہ جون صبح دس بجے تا دو بجے الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں لگے گا ۔

وژن 2026 کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا ” جامعہ نگر اور آس پاس کے انسانیت دوست درد مند نوجوان اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شریک ہو کر ایک یونٹ خون کا عطیہ دیکر کسی پریشان حال مریض کی زندگی بچانے والوں میں اپنا نام درج کرا ئیں” ۔

انہوں نے کہا ” ہم اکثر روزانہ سوشل میڈیا پر کسی کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل دیکھتے ہیں ، یہ تبھی ممکن ہے جب لوگ آگے بڑھ کربلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیں گے ، میڈیکل سروس سوسائٹی معاشرے کو صحت مند رکھنے کے مشن پرگزشتہ 10 برس سے کام کر رہی ہے” ۔

 

جاری کردہ

وژن 2026 ،میڈیا ڈپارٹمینٹ نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button