
بھٹکل رابطہ سوہاردا سنگما گیٹ ٹو گیدڑ
۔ نقاش نائطی
۔ ×966562677707
معاشرتی کوئی بھی کام یا عوامی سطح کوئی بھی پروگرام اہتمام کمیوں خامیوں سے مبراء ہونا ممکن ہی نہیں، لیکن کمیوں خامیوں کے باوجود، بین المذہبی باہم محبت اخوت امن شانتی کآ درس دیتے بعض پروگرام، صالح معاشرے کے لئے انمنٹ نشان چھوڑ جاتے ہیں آج بروز منگل شام مولانا بنگلہ پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل اہتمام کیا گیا آج کا سوہاردا سنگما صدبھاؤنا ھندومسلم کرسچین پروگرام واقعتا ایک مثالی پروگرام ثابت ہوا ہے۔
آج سے 33 سال قبل اہل بھٹکل کی نامور شخصیت جناب مرحوم سی اے خلیل الرحمن صاحب کا قائم کیا گیا بزم بھٹکل مسلم خلیج کونسل اپنے رابطہ آفس کے واسطے سے بھٹکل میں ھندو مسلم یکجہتی درشاتا بین المذہبی پروگرام شاندار انداز منعقد کیا جاتا رہا ہے کورونا بعد سابقہ کچھ سالوں سے، یہ بین المذہبی گیٹ ٹو گیدڑ پروگرام منعقد نہیں کیا جاسکا تھا۔الحمد للہ 2025 اس سال سے پھر ایک مرتبہ اس تسلسل کو جاری رکھنے کی سعی کی گئی ہے اور امید ہےچار ایک سال تعطل باوجود آج منعقد ہوئے مختلف المذہبی گیٹ ٹو گیدر پروگرام کامیابی نے، مستقبل میں بھی ایسے بین المذہبی گیدڑ ٹو گیدڑ پروگرام ،بھٹکل کی فصاء کو پرامن رکھنے ممد ثابت ہونگے۔
مختلف مذاہب لوگوں کے درمیان ربط محبت اخوت برقرار رکھنے کی ایک خاموش عملی کوشش کا نام ہی رابطہ ہے اس کاثبوت بھٹکل مسلم خلیج کونسل نے بھٹکل میں سابقہ 33 سال سے قائم رابطہ آفس نے دیا ہے۔ بھٹکلی ھندو مسلم معاشرہ میں پیس یونیفارم اور ہارمونی قائم رکھنے منعقد آج کے اس پروگرام میں مختلف مرکزی و ریاستی حکومتی تعلقہ و ڈسٹرکٹ آفیسرز کو مدعو کیا گیاتھا جن کے اذہان کو پراگندہ ہونے سے بچائے رکھنے ہی میں، بھٹکلی ھندو مسلم بین المذہبی معاشرے کو امن وچین کا گہوارہ بنائے رکھنے ممد و مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آج کی محفل کے ایک مہمان ڈی وائی ایس پی پولیس آفیسر نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ کچھ ماہ قبل جب انکا تبادلہ بھٹکل کیا گیا تھا ان ایام وہ بھٹکل کے بارے میں پھیلائی گئی منفی تشہیر سے اس وقت بھٹکل آنے سے خائف شش و پنچ کے شکار تھے۔ لیکن یہاں چارچ لئےڈیوٹی پر آنے کے بعد، یہاں کے لوگوں کے حسن اخلاق و حسن معاشرت کے وہ گرویدہ ہوچکے ہیں انہیں آپنے چند ماہی آن ڈیوٹی جو چیز بھٹکل والوں کی اچھی لگی وہ یہی ہے کہ بحیثیت پولیس آفیسر جب بھی وہ کسی علاقے کے لوگوں کی بھلائی کے لئے علاقے کےجرائم پیشہ لوگوں کو حراست میں لیتے ہیں تب علاقے کے بااثر لوگوں کی طرف سے ان مجرموں کی رہائی کے دباؤ ڈلتے اکثر فون کال آتے ہیں۔ لیکن اپنے چند ماہ بھٹکل ڈیوٹی کے دوران ، ایسے کسی مجرم کی سفارش کرتے بھٹکل ذمہ داروں کی طرف سے غیر ضروری دباؤ نہ آنے سے، وہ بڑے طمانیت سے بھٹکل میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس بین المذہبی امن وشانتی قائم رکھتے خوبصورت پروگرام نے تو بحیثیت ایک پولیس آفیسر انکا علاقے میں امن وچین سلامتی قائم رکھنے کےمشن کو اور آسان کردیا ہے ۔اس کے لئے انہوں نے رابطہ ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اختتام پروگرام راشٹر گیٹ کے سحر انگیز لمحات بعد پرتکلف ماساپاری و سہاکاری عشائیے سے یہ گیٹ ٹو گیدڑ پروگرام خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔