تازہ ترین خبریں

حج بیت اللہ 2025 کے لیے ریاست دہلی کے 2690 عازمین کا انتخاب

دلی اسٹیٹ حج کمیٹی عازمین حج کو ہر طرح کی خدمات اور سہولیات فراہم کے لیے پابند عہد ہے۔ کوثر جہاں

نئی دہلی 7 اکتوبر (پریس ریلیز) وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مقدس حج بیت اللہ 2025 کے لیے کمپیوٹر کے ذریعے خود کار انتخابی عمل سے قرعہ اندازی میں ریاست دہلی سے دو ہزار چھ سو نوے(2690) عازمین حج کا انتخاب کیا گیا جبکہ 867 درخواست گذار عازمین کو فہرست انتظاریہ میں رکھا گیا ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دہلی کی قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں نے ایک خصوصی بیان جاری کرتے ہوے دہلی سے فریضہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے منتخب ہو نے والے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کیا اور اس یقین کا اعادہ بھی کیا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی نہ صرف دہلی کے عازمین حج بلکہ دہلی امبارکیشن سے روانہ ہونے والے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے دہلی کے منتخب عازمین حج کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال دہلی سے حج امیدواروں کی کل3557 درخواستوں میں منتخب ہو نے والے خوش نصیب عازمین کی تعداد2690 ہے۔ان میں عمومی زمرے میں 2412جبکہ 65سال اور اس سے زائد عمر کے عازمین مع ایک ساتھی کی تعداد252ہے۔اس سال دہلی سے45سال اور اس سے زیادہ عمر کی بغیر محرم کی خواتین کی تعداد65ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال دوران حج موسم کی شدت سے پیدا صورت حال کے پیش نظر اس برس دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی عازمین کے لیے قبل از وقت اور خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کرے گی۔
حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق تمام منتخب عازمین حج کو حج اخراجات کی پہلی قسط کی رقم130300/-روپے21/اکتوبرتک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inیا اپنے بینک ریفرینس کے اندراج کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرانے کے بعد تمام مطلوبہ اورضروری دستاویز ات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، بعد میں پاسپورٹ جمع کرنے کے لیے ایک حلف نامہ،، میڈیکل سرٹیفکٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی2تصویر،اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں پیر سے جمعہ کے درمیان کام کے دنوں میں صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک 23/اکتوبر2024تک جمع کرانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button