تازہ ترین خبریں

اسراء فاؤنڈیشن کی جانب سے ١٠٠٠ ضرورت مند لوگوں کے انجیوگرافی

حضرتِ بابا تاج الدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے ١٠٠ سالہ عرس کے موقع پر ہوٹل اورئنٹ طیبہ میں AIUTC کی معاون تنظیم اسراء فاؤنڈیشن کی جانب سے ١٠٠٠ ضرورت مند لوگوں کے انجیوگرافی کرنے کے فلاحی کام کا افتتاح ہوااور اس تقریب میں مولانا ابوالکلام آزاد اسکول کے ٹیچر جناب ضیاء شاہد سر نے حضرت سیدنا بابا تاج الدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب سیدالاولیاء کی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا

اس تقریب کا افتتاح مرکزی ٹرانسپورٹ منتری جناب نیتن گڈکری صاحب کے ہاتھوں سے کیا گیا۔پروگرام کی صدارت سابق جج جناب اعجاز الدین قاضی صاحب نے کی ۔دیگر مہمان خصوصی میں جناب موہن متے MLA ،سابق وزیر جناب انیس احمد صاحب، بابا تاج الدین ٹریسٹ کے صدر جنابِ پیارے خان (Oxygen Man)،حاجی فاروق باولا صدر (میمن فیڈریشن )،افضل میٹھا پروپرائٹر (Hotel Orient Group )وغیرہ شامل تھے۔

اسراء فاونڈیشن کا قیام AIUTC کے موجودہ ریاستی نایب صدر ڈاکٹر عبدلعزیز سولنگی ، ڈاکٹر یعقوب ، ڈاکٹر اویس حسن، ڈاکٹر احتشام اور AIUTC کے دیگر فعال ممبر نے 2010میں ناگپور کے اطراف میں فلاحی کام کرنے کے عزم کے ساتھ کیا تھا اور ۲۰۱۰ سے یہ تنظیم ایک Charitable دواخانہ شروع کرکے عوام کی خدمات انجام دے رہی ہے اس کے ساتھ غریب عوام کو مفت آپریشن کروانے میں بھی مدد کرنے کا کام کرتی آ رہی ہے Covid کے وقت بھی AIUTC کے ڈاکٹر اسراء فاونڈیشن کے ساتھ ناگپور میونسپل کارپوریشن کے 150 bed کے کووڈ سینٹر کو سنبھالنے کی ذممےداری لی تھی اور ہزاروں مریضوں کو افاقہ پہچانے کا کام کیا تھا۔ ڈاکٹر عبد العزیز سولنگی اسراء فاونڈیشن کے صدر ہیں جبکی AIUTC کے فعال رکن ڈاکٹر اویس حسن صاحب سیکریٹری اور ڈاکٹر یعقوب صاحب اسکے مجلس شوریٰ کے رکن ھیں۔ عنقریب اسراء فاؤنڈیشن 60 بیڈ کا ہاسپٹل بھی چالو کرنے جا رہی ہے

ڈاکٹر عبدلعزیز سولنکی صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔مقرر خصوصی عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر جنابِ فاروق خان رضوی صاحب نے حضرتِ سیدنا بابا تاج الدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی سوانح حیات پر تحقیقی اور جامع گفتگو کی۔ ڈاکٹر محمد اویس حسن صاحب نے سال بھر میں مفت١٠٠٠انجیوگرافی کس طرح عمل میں لاعی جاںے گی اس کی تفصیلی معلومات دی۔ جناب نیتن گڈکری صاحب نے اسراء فاؤنڈیشن کے شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم میں کیے جارہے کام کی تعریف کی اور اپنے Tweeter پر بھی اس تقریب کی معلومات کو share کیا۔ انہوں نے اسراء کو اسپورٹ Sports کے شعبہ میں بھی کام کرنے کی تلقین کی, جناب گڈکری صاحب نے لوگوں سے یونانی طریقہ علاج کو اپنانے اور بڑھاوا دینے کی اپیل کی اور بتایا کہ اب پھر سےضرورت ہے کہ لوگ اس قدیم Pathy کو اپنائے ۔ گڈکری صاحب نے اسراء فاؤنڈیشن کے ذمےدران کو کہا کہ آپ لوگ 60 نہیں 600 بیڈ کے کے ہاسپٹل بنانے کی کوشش کریں اس کار خیر میں وہ خود بھی تعاون کرینگے-

۔مفت ١٠٠٠ اینجیوگرافی کے اس پروجیکٹ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے علاوہ دیگر ٢٦ تنطیموں نے بھی وابستگی کا اظہار کیا۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے نیشنل سیکرٹری جناب ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب صاحب کا استقبال شعبہ طب میں ان کی نمایاں خدمات کے لے کیاگیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر عرفان ،شارق انجینیر صاحب ،شہانواز بھاںٔی،مظہر بھائی ،سید صادق علی نے کوشش کی۔ہدیہ تشکر جناب کاشف قاضی صاحب نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button