
بالوں کا سوکھاپن اور بھوسی نکلنا(ڈینڈرف)، گرتےبال،گنجاہوتا مستقبل ان سب کے لئے بہت اچھا علاج
. ابن بھٹکلی
+966562677707
ہرچیز نگہداشت مانگتی ہے۔ بال کو خوبصورت چمکدار اور گھنے رکھنے کے لئے، بالوں میں پیدا ہونے والی بیماری یعنی سوکھاپن بھوسی نکلنے کو پہلے بند کرنا ہوگا اس کے لئے سب سے ضروری اشتہاری کیمیکل زد تیل استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ نیچرل طریقے سے کشید کیا ہوا قدرتی(ورجن) تیل جیسے ناریل زیتون سرسوں کے تیل میں، تازہ دودھ والا دہی ملاکر سر پر مل لیں اور صبح دھولیں اور قدرتی طور اگائے ادرک کے ٹکڑوں کو کسی بھی قسم کے قدرتی ورجن تیل میں، ہلکی آنچ پر پکاکر، ادرک والا تیل گھر میں تیار کرلیں اور ہفتہ میں دو سے تین مرتبہ، شب کےوقت لگا کر صبح دھو لیا کریں اس سے نہ صرف اچھے گھنے چمکدار ملائم بال ہوجائیں گے، بلکہ ڈینڈرف سے، سر کے جلد کے مسام جو بند ہوچکے ہیں وہ بھی، ادرک میں موجود اجزاء فینولک کمپاؤنڈ،
(phenolic compounds)
تارپینس پولیسچارایٹ لیپڈ(terpenes polysaccharides, lipids), آرگینک ایسڈ (organic acids)
کی وجہ سے،خون کا دباؤ سر کی جلد کی طرف بڑھاتےہوئے،کھوپڑی کی جلد والے بند مسام کھل جائیں گے اور نئے بال کی نشونما آسان ہوجائیگی۔ایک بات یاد رکھیں میڈیکل مافیہ کی کیمیکل پر مشتمل بنے ہر قدرتی چیز بھی، اپنی اصل افادیت کھو دیتی ہے۔ اسلئے ہمیشہ قدرتی طور کشید کئے ہوئے ورجن تیل یا دوسری قدرتی مصنوعات انسانی جسم کے لئے نقصان دہ نہیں ہوسکتے ہیں۔ قدرت کے تخلیق کئے پیڑ پر آگے ریٹھی یا اریٹھا کے دانے جسے سوپ نیٹ شیل بھی کہا جاتا ہے، سے جھانک پیداکر،جو ہماری گھر کی بوڑھی عورتیں نے کے طور استعمال کیا کرتی تھیں، اسکا دنیا کا کوئی مصنوعی صابن مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ آج بھی جڑی بوٹی دوکانوں میں درخت ہر اگنے والے قدرتی ریٹی پھل دستیاب ہیں۔ جن کے بالوں کے مسائل ہیں انہیں چاہئیے کہ وہ مصنوعی اشتہاری شیمپو صابن، استعمال ترک کئے، قدرتی ریٹی صابون سے اپنے سرکے بال دھونے کی عادت ڈالیں۔ وما علینا الا البلاغ
https://vt.tiktok.com/ZSYEeYUd3/