اتحاد ملت کانفرنس
نروچھ ضلع دربھنگہ میں 2 جولائی 2024 بمطابق ٢٥ ذی الحجہ١٤٤٥ھ کو اتحاد ملت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جس کی صدارت مولانا منت اللہ قاسمی کریں گے اور سرپرستی بہار اسٹیٹ مدرسہ ,ایجوکیشن بورڈ کے سفارشی کمیٹی کے ممبر اور مدرسہ اسلامیہ بھوارہ مدھوبنی کے استاد جناب مولانا انیس الرحمان کریں گے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مہتاب عالم اسسٹنٹ پروفیسر کنگ خالد یونیورسٹی سعودی عربیہ ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی سابق امیدوار 87جالے اسمبلی ہوں گے۔ مقررین میں مولانا انوار اللہ فلک قاسمی، مفتی سعد النجیب، مولانا خالد سیف اللہ ندوی اور مولانا طارق انور قاسمی کے نام شامل ہیں۔ جبکہ شعرا میں قاری مزمل حیات بوکھروی، شاہد گوہر یو پی، مذکر کمال دوگھروی، دانش کمال سرگم اور اشفاق کریمی کے نام شامل ہیں۔
اس پروگرام کے تئیں نوجوانان انتہائی پرجوش نظر ارہے ہیں ساتھ ہی بڑے بزرگ بھی اسے کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جلسے کو کامیاب بنانے میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہوگا۔ نوجوانوں کی توانائی، جوش، اور جذبہ جلسے کو نئی زندگی بخشے گی۔ وہ نہ صرف جلسے کی تشہیر میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ انتظامات اور رضاکارانہ خدمات میں بھی پیش پیش رہیں گے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مہارت جلسے کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ مزید برآں، نوجوانوں کی شرکت جلسے کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلانے میں بھی معاون ہوگی، جس سے عوام میں بیداری اور شعور بڑھے گا۔