
سید معارج بلال ابن سید رضوان کی جماعت دہم ذریعہ تعلیم انگریزی میں امتیازی نشانات کے حصول میں بہترین کارکردگی ۔
امراؤتی(نامہ نگار این ایس بیگ کی رپورٹ سے )
۱۴مئی ۲۰۲۵ کو آۓ جماعت دہم کے نتائج نہ صرف اسکول اور طالب علموں کی محنتوں کا ثمر ہوتے ہیں بلکہ والدین کی توقعات ، ،امید،آس اور بچوں پر کی گئی محنتوں کا وہ لمحہ ہوتا ہے جس کی بہتر تعبیر ہر والدین کا خواب ہوتی ہے ۔ان ہی میں سے ایک طالب علم سید معارج بلال ابن سید رضوان ہے ۔جنھوں نے ریاضی ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے مضمون میں بہترین نشانات حاصل کرکے اپنی محنت اور لگن سے اگلی منزل پر اسی کامیابی کے ساتھ سفر جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ ونڈر کڈس کنڈر گارٹن اینڈ ونشودیا پبلک اسکول،امراؤ تی ذریعہ تعلیم انگریزی سے٪۸۸.۸۰ فیصد نشانات حاصل کرکے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا ہے ۔ اپنی قابلیت محنت اور سچی لگن سے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ان مسرت بخش لمحات میں والدین ،اساتذہ اور اسکول کے منتظمین نے معارج بلال کو مبارکباد پیش کیں اور اس سفر پر قائم رہنے کے لیے دعاؤں سے نوازا۔رشتہ دار اور معارج کے دوستوں نے انھیں مستقبل کی پہلی منزل کو کامیابی سے پار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی اور مبارکباد پیش کی ۔ معارج بلال نےوالدین کی دعائیں اور اپنی محنت و قابلیت پر خود اعتمادی سے خوشی کا اظہار کیا۔