تازہ ترین خبریں

درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2024کا داخلہ کارڈ آنلائن جاری سلیم پرویز

پٹنہ محمد صدر عالم نعمانی

ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے چیرمین سلیم پرویز اور سکریٹری عبد السلام انصاری کے حوالے سے تمام نامزد مدارس کے پرنسپل/صدرِ مدرس گارجین وطلبا وطالبات کو اطلاع دی ہے کہ سال 2024کےفوقانیہ ومولوی امتحانات کا داخلہ کارڈ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ WWW.bsmeb.orgپرجاری کردیا گیا ہے، طلباء و طالبات داخلہ کارڈ بورڈ کےویب سائٹ پر موجود لنک بنام فوقانیہ اینڈ مولوی امتحان 2024 سے ڈمی داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر محمد نور اسلام ناظم امتحانات نے طلباء و طالبات سے واضح کہا ہے کہ داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر کے اسے جانچ لیں کہ داخلہ کارڈ میں کسی بھی طرح کی کوئی غلطی (نام،والدکےنام،والدہ کے نام،تاریخ پیدائش،جنس اور تصویر ودستخط) ہے تو اس کی اصلاح کے لیے ایک درجہ پہلے کا سرٹیفکیٹ مثلاً فوقانیہ امیدوار وسطانیہ ،مولوی امیدوار ، فوقانیہ سرٹیفکیٹ منسلک کر متعلقہ مدرسہ کو موصول کرادیں، ساتھ ہی متعلقہ مدرسہ کاغذات مع سرٹیفکیٹ نامزد مدرسہ سے یا براہ راست بذات خود دفتر کو موصول کرانا چاہیں تومورخہ 9فروری 2024تک کراسکتے ہیں، تاکہ غلطی کی اصلاح کی جاسکے، وہیں ناظم امتحانات نے طلباء و طالبات کو بتا یا ہے کہ آن لائن ڈاؤن لوڈ کیے گئے ڈمی داخلہ کارڈ مرکز امتحانات پر قابل قبول نہیں ہونگے، اس لیئے متعلقہ مدرسہ کے ذریعہ موصول کرائے گئے داخلہ کارڈ کی اصل کاپی ہی مرکز پر قبول کیے جایںنگے، جن مدارس کے طلباء و طالبات کو رجسٹریشن کارڈ مل چکا ہے، یا پھر رجسٹریشن کارڈ آن لائن موجود ہے،اور کسی امیدوار کو داخلہ کارڈ کی اصل کاپی موصول نہیں ہوی ہے ،تو وہ 22جنوری سے قبل ناظم امتحانات سے رابطہ کریں، انہیں داخلہ کارڈ دستیاب کرانے کی کاروائی کی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button