تازہ ترین خبریں

کامیڈین راجو سریواستو کی حالت اب بھی نازک

مشہور کامیڈین راجو سریواستو (Raju Srivastava) اب بھی آئی سی یو میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ راجو سریواستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا۔ ان کی صحت کئی اتار چڑھاؤ سے گزر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب بھی سنگین ہے۔ وہ نئی دہلی کے ایمس اسپتال (AIIMS hospital) میں زیر علاج ہیں۔

ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کے مطابق راجو سریواستو اب بھی آئی سی یو میں ہیں۔ جب کہ لاکھوں لوگ ان کی تیزی سے صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ڈائریکٹر نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ رندیپ گلیریا ہماچل پردیش یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے شملہ میں تھے جہاں انھیں انسٹی ٹیوٹ کے ایک نامور سابق طالب علم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ راجو شریواستو کی صحت کے علاوہ انہوں نے بڑھتے ہوئے کووڈ۔19 کیسز اور ڈولو تنازعہ کے بارے میں بات کی۔

دریں اثنا شیکھر سمن (Shekhar Suman) نے ٹویٹر پر شیئر کیا کہ راجو سریواستو کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور ان کے اعضاء کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ راجو کے بارے میں ان کے افراد خاندان نے بتایا کہ ان کے اعضاء معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ ابھی بھی بے ہوش ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ کل راجو کے چھوٹے بھائی دیپو سریواستو نے مداحوں کو یہ بتانے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی کہ چیزیں آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button