تازہ ترین خبریںدہلی

پریس کلب آف انڈیا کا الیکشن آج

ںئئ دہلی : آج پریس کلب آف انڈیا کا سالانہ الیکشن ہو رہا ہے، ووٹنگ صبح دس بجے سے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی ووٹوں کی گنتی 24 ستمبر کو ہوگی، اس بار گوٹم لہری منورنجن بھارتی کے مکمل پینل سمیت دیگر افراد الگ الگ عہدوں کے لیے میدان میں ہیں.

پریس کلب کے ممبر ہر سال 21 رکنی کمیٹی کا انتخاب کرتے ہیں، جس 16 مینیجنگ کمیٹی کے ممبر اور 5 عہدے داران کا انتخاب عمل میں آتا ہے.
اس سال گوتم لہری پینل سے صدر کے لیے سینئر جرنلسٹ گوتم لہری، نائب صدر کے عہدے کے لیے منورنجن بھارتی، سیکریٹری جنرل کے لیے نیرج ٹھاکر، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے مہتاب عالم اور خزانچی کے لیے موہت دوبے میدان میں ہیں،

یہ ٹیم اس بار کے الیکشن میں اپنی سال بھر کی حصول یابی، میڈیا کی آزادی، ادارہ جاری خود مختاری اور ورکنگ جرنلسٹوں کے حقوق کے تحفظ پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ حزب مخالف نے تبدیلی کو الیکشن کا موضع بنا یا ہے.

…..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button