
مودی جی کی دیش بگھت چرب زبانی اب بھارت واسی سمجھنے لگے ہیں
ابن بھٹکلی
ہاتھی کے کھانے کے اور دکھانے کے اور،دل لبھاؤنے والےدانت ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بنائے رکھنے کے لئے بھارت کو دودھ دیتی تارکین وطن کی خبرگیری کی بات اور ہے، سنگھی حکومتی انتہاء حد خراب پالیسیز سے، ناعاقبت اندیش 4 ساعاتی وقفہ سے، دیش بھر میں کئے گئے لاک ڈاؤن سے، پانچ دس کروڑ پرواسی مزدوروں کو ہوئی دقت و انکی اموات اور امریکی رپورٹ مطابق دوران کورونا ہوئی ہم بھارتیوں کی 50 لاکھ سے زیادہ اموات اور گنگا ندی پر بہتی اور مگرمچھوں کتوں چیلوں کی بھنبھوڑ کھاتی بھارت واسیوں کی ہزاروں لاشوں کے خطرناک مناظر کو بھارتیہ بکاؤ بھونپو میڈیا کے نہ دکھائے جانے کے باوجود، عالمی میڈیا پر دیکھتے ہوئے پورے عالم نے مہان مودی جی کے قول و عمل و انکی صلاحیت استعداد سے آگہی حاصل کرلی ہے۔ مہان مودی کے عوامی جذبات استصحال کرتے دیش بھگت چرب زبان نعروں سے اب انہیں خاص فائیدہ نہیں ہوئے والا ہے
https://youtu.be/G5cg9kc4DQ0