
ویر عبدالحمید کی یاد میں پروگرام اور مفت میڈیکل کیمپ 23 ستمبر کو
نئی دہلی :21 ستمبر
معروف حکیم عطا الرحمن اجملی نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ دہلی کی معروف تنظیموں، اے اینڈ ایس فارمیسی، سمراٹ فا ¶نڈیشن اینڈ ٹرسٹ اور نیو ہورائزن فا ¶نڈیشن ویر عبدالحمید کی عظیم قربانیوں کی یاد میں پروگرام اور مفت میڈیکل کیمپ 23 ستمبر 2023 بروز ہفتہ صبح 10 بجے گوتم پوری دہلی میں منعقد کرنے جارہی ہے ۔ جس میں سیاسی ، سماجی ، صحافتی اور ادبی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بطور انسپائریشن چیئرمین دہلی کونسل صاحب ریجمنٹل تھیراپی یوگا ریاضت کے میدان عمل میں لگاتار ہندوستان کے کونے کونے، ملک در ملک، بنگلہ دیش، نیپال، عرب ممالک، افریقی ممالک اور یورپی ممالک وغیرہ میں عالمی سطح پر سن انیس سو پچاسی سے ناقابل فراموش ریکارڈ کے ساتھ ایکسیلنٹ خدمات انجام دینے کی بنیاد پر استاذ الاساتذہ خاندانی حکیم پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی کو ریجمنٹل تھیراپی یوگا ریاضت کا پہلا ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس موقع پر مختلف خدمات پر بھی ایوارڈ دیے جائیں گے نوید چودھری شھید بھگت سنگھ ایوارڈ،صدام پردھان ٹیپو سلطان ایوارڈ، چودھری محمد تنسیر ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ،ماسٹر ارشد چودھری ڈاکٹر راجندر پرساد ایوارڈ،ڈاکٹر بدرالسلام کیرانوی ریجمنٹل تھیراپی یوگا ریاضت کا پہلا ایوارڈ افشین مرزا رجیہ سلطانہ ایوارڈ،حاجی ظریف عبداللہ مہاجر مدنی ایوارڈ،حجن شکیلہ افضال بی اماں ایوارڈ، حکیم محمد صادق خان حکیم اجمل خان ایوارڈ، حکیم محمد وسیم حکیم عبدالحمید ایوارڈ، ڈاکٹر انور علی حکیم اجمل خان ایوارڈ، حاجی سلیم احمد مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ، قاسم شمسی مولانا آزاد ایوارڈ، انجم جعفری ویر عبدالحمید ایوارڈ، محمد گلزار سبھاش چندر بوس ایوارڈ،محمد تسلیم راجا مولوی محمد باقر ایوارڈ، حاجی دلشاد علی اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ، اصغر علی انصاری ایوارڈ، ڈاکٹر پردیپ راجا رام اٹل بہاری واجپائی ایوارڈ، پردیپ سین اشفاق اللہ خان ایوارڈ، شیو اروڑا ویر عبدالحمید ایوارڈ،شگفتہ چودھری زبیر بیگم حضرت محل ایوارڈ، ستیہ شرما جھانسی رانی ایوارڈ، مفتی محمد دلشاد قاسمی مولانا محمود حسن مدنی ایوارڈ، قاری احمد عبداللہ قاسمی ماسٹر شمش الدین ایوارڈ،قاری عرفان علیمی مولانا روض الدین قاسمی ایوارڈ۔ ڈاکٹر نگہت حسین ندوی حکیم اجمل خان ایوارڈ، ڈاکٹر جویریہ یوگا ایوارڈ،پروگرام کے کنوینر رضوان چودھری ایڈوکیٹ حکیم عطاءالرحمن اجملی ڈاکٹر فروز ملک ڈاکٹر سید نکہت حسین ندوی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس و اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی وغیرہ ۔