تازہ ترین خبریںدہلی

یہ بچے ہمارے مستقبل ہیں،دینی تعلیم ماں باپ کا بہترین عطیہ ہیں،قاری شمشاد رحمانی۔

۔ غازی آباد (عارف سراج نعمانی)دہلی سے تشریف لائے مہمان محترم جناب قاری شمشاد رحمانی نے اشوک وہار لونی میں واقع تعلیم نسواں کا معیاری ادارہ جامعہ حفصہ للبنات کا دورہ کیا اور یہاں پر زیر تعلیم طالبہ کاجائزہ لیا انھوں نے طالبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قوم وملت کے مستقبل ہو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ عصری علوم میں بھی مہارت حاصل کروتاکہ آگے چل کر آپ ایک اچھے معلمہ،اچھے ڈاکٹر اوراچھے آئی پی ایس افسر بن سکو اور ملک وملت کی خدمات کرسکو وہیں جامعہ کے ناظم اعلیٰ قاری رحمت اللہ نعمانی نے ادارہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ،وہیں دوسری جانب جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں بھی تشریف لے گئے جہاں مدرسہ کا معائنہ کیا اور یہاں پرزیر تعلیم طلبہ وطالبات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے ناظم مولانا یاسین صدیقی قاسمی کو دعا سے نوازا جامعہ ناظم مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے مہمان مکرم کا پرتپاک استقبال کیا اور اس کے مستقبل کے عزائم کو ان کے سامنے رکھا،وفد میں قاری رحمت اللہ نعمانی،مولانا یاسین صدیقی قاسمی،بھائی عمران صدیقی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button