
دیویش چند ٹھاکر اور اودھ بہار چودھری سبھالیںگے چیئر مین اور اسپیکر کا عہدہ: اشرف استھانوی
پٹنہ:۔بہار قانون ساز اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار قانون ساز کونسل میں نئے چیئرمین۔ ایسے میں این ڈی اے حکومت کے خاتمے اور عظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کے بعد ایوان بالا اور ایوان زیریں میں یہ بڑی تبدیلی آنی ہے۔ اس وقت بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا ہیں اور بہار قانون ساز کونسل میں کارگذارچیئرمین اودھیش نارائن سنگھ ہیں۔دونوں بی جے پی کے ہیں۔
جب ہوم ڈپارٹمنٹ سی ایم نتیش کے پاس ہے تو یہ مانا جاتا ہے کہ اسمبلی اسپیکر کی کرسی آر جے ڈی کوٹے سے اور قانون ساز کونسل میںچیئر مین کی کرسی جے ڈی یو کوٹے سے بھری جائے گی۔ دونوں جماعتوں نے اسے تقسیم کر دیا۔ فی الحال دونوں جگہوں پر بی جے پی کوٹے کے لیڈر ہیں۔ اب آر جے ڈی کے اودھ بہاری چودھری اسمبلی کے نئے اسپیکر ہو سکتے ہیں۔ اس عہدے کے لیے کسی اور نام کا ذکر نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی اس عہدے کے لیے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ اس وقت بی جے پی کوٹے کے وجے کمار سنہا جیتے تھے، آر جے ڈی کوٹے کے اودھ بہاری چودھری الیکشن ہار گئے تھے۔
دیویش چندر ٹھاکر جے ڈی یو کوٹے سے قانون ساز کونسل کے چیئرمین بن سکتے ہیں: آر جے ڈی کوٹے سے اسمبلی کے اسپیکر کے لیے اودھ بہاری چودھری کا نام سرفہرست ہوگا، پہلی نامزدگی 24 اگست کو ہوگی۔