بہارتازہ ترین خبریں

نفل نمازیں فرض کے ثواب کی تکمیل کا ذریعہبنتی ہیں۔ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی

(مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کی تین اہم موضوعات پر مشتمل ایک نئی کتاب کی دوسری رسم جراء)

(پریس ریلیز) ملک کے مشہور عالم دین اور معروف مصنف اورتقریباًدودرجن کتابوں کے مصنف ، چیرمین انڈین کونسل آف فتویٰ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ بنگلوروجامعہ فاطمہ للبنات مظفرپور، بہارمولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کی نئی کتاب جو تین انتہائی اہم موضوعات (1) نماز تہجد، اشراق ، چاشت ، اوابین اورصلوٰۃ التسبیح ۔ اوقات ، رکعات اور فضائل (2) قضاء عمری کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت اور(3) عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق کیوں اور کیسے ….؟ پر مشتمل ہے ، اس کتاب کی دوسری رسم اجراء عالم اسلام کی مشہور ومرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے دفتر اہتمام میں عالم اسلام کے معروف ادیب وخطیب، استاذ الاساتذہ ، مدیر اعلیٰ ماہنامہ عربی مجلہ”البعث الاسلامی ” ومہتمم ندوۃ العلماء لکھنؤحضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی حفظہ الله نے اپنے ہاتھوں سے کیا ۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ نفل تو زائد اور مستحب نماز ہوتی ہے اس کا پڑھنا ضروی اور لازمی نہیں ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ پڑھ لیا جائے تو باعث اجروثواب ہے، اور ہماری فرض نمازوں میں جو کمی اجروثواب کی رہ جاتی ہے یہ نفل نمازیں ہمارے فرض کے ثواب کی تکمیل کا ذریعہ بنتی ہیں ، اس لیے روزآنہ کچھ نہ کچھ نوافل پڑھتے رہنا چاہئے اور اُن کا شوق رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کی قرآن مجید اور احادیث طیبہ میں نفل نمازوں کی اہمیت و فضلیت کثرت سے بیان کی گئی ہے۔ یہ وہ عبادت ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی قربت، اس کی رحمت اور مغفرت ملتی ہے ۔نفل نماز جنت میں لے والا اور جہنم سے چھٹکارا دلانے والا عمل، درجات کی بلندی کا باعث اور شکر الہی بجا لانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ نفل ادا کرنے والے سے اللہ تعالیٰ محبت کرنے لگتا ہے اور اس کی دعائیں قبول فرماتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نفل نمازوں سے فرائض میں کمال پیدا ہوتا ہے
نفلی اعمال کی ادائیگی سے شکر الہی کی بجاآوری ہوتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ دعا ہے کہ ہمیں کثرت سے نفل نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی برکتوں سے مالا مال فرمائے ۔
سنن ابن ماجہ کی روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن بندے سے جس چیز کا سب سے پہلے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہوگی، اگر اس نے نماز مکمل طریقے سے ادا کی ہوگی تو نفل نماز علیحدہ لکھی جائے گی، اور اگر مکمل طریقے سے ادا نہ کی ہوگی تو اللہ تعالی اپنے فرشتوں سے کہے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس نفل نمازیں ہیں، تو ان سے فرض کی کمی کو پورا کرو، پھر باقی اعمال کا بھی اسی طرح حساب ہوگا۔
انہوں کہا کہ مصنف کتاب مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کی تحریرں بہت تحقیقی اور معیاری ہوتی ہیں ، ان کی تحریرں سے مسلمانوں کے عام وخاص دونوں طبقوں کو بڑا فائدہ پہنچتا ہے ، آج ان کی ایک نئی کتاب جوتین بہت ہی اہم موضوعات پر مشتمل ہے ، منظرعام پر آئی ہے ، یہ مصنف کتاب مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کی ایک زبردست علمی کاوش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ کتاب اپنی جامعیت کے اعتبار سے منفرد حیثیت کی حامل ہے اور اپنے موضوع پر عصر حاضر کی لائق توصیف وتحسین کتاب ہے ، اس کتاب سے اہل علم ، مدرسین ، طلبہ وطالبات اور عوام وخواص سب بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کتاب اس قابل ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھر اس سے خالی نہ رہے اور ہمارا کوئی نوجوان (خواہ لڑکا ہو یا لڑکی) اس کے مطالعہ سے محروم نہ رہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب مصنف کے فقہی مسائل سے دلچسپی کا بین ثبوت ہے ، یہ کتاب اپنے موضوع پر انتہائی مختصر ، جامع اور تحقیقی کتاب ہے ، اس اعتبار سے یہ کتاب اسلامی کتب خانہ میں ایک انتہائی خوشگوار اضافہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مصنف کتاب نے کمال جامعیت کے ساتھ تینوں موضوعات کے تمام گوشوں کا احاطہ کیا ہے ،مجھے پوری امید ہے کہ مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کی یہ کتاب عوام وخواص مقبول ہوگی ۔
اس تقریب میں ڈاکٹر ابوبکرلکھنوی ندوی ، دہلی سےمولانا ظفراحمدصاحب ،ندوۃ العلماء کے رجسٹرار مولانا ڈاکٹر ہارون رشید ندوی ، مہتمم ندوۃ العلماء کےدست راست مولانا عبداللہ مخدومی ندوی اور دیگر اہم اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی حفظہ الله کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button