بہار

جامعۃ المحسنات پرسا مد ہوبنی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

بروز سنیچر بوقت دس بجے دن بچوں کی تعلیم کاباضابطہ آغاز درجہ حفظ کی طالبہ روزینہ پروین کی تلاوت اور درجہ عربی اول کی طالبہ قدرت فاطمہ کی نعت رسول کے ذریعہ عمل میں آیا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مولانا جان محمد فلاحی حاحب کربس ہسپتال مدہوبنی اور جناب بھائی اشتیاق صاحب کھجوری نے شرکت کی اس موقع سے جامعہ کے بانی وناظم جناب مولانا آفتاب عالم قاسمی محمودی نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب طالبِ علم با ادب محنتی اور بڑوں کی عزت اور خدمت کرنے والے ہوتے ہیں اللہ نے آپکو دین کی تعلیم کے لئے چنا ہے یہ آپ کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے آپ کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمانوں نے ملتی ہے اسی لئے آپ اپنے آپکو گناہوں سے بچا کر رکھیے اور خوب محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کیجئے استاذ کا ادب کتاب کا ادب مدرسہ اور یہاں کی ایک ایک چیز سے محبت کیجئے اسی میں آپکی کامیابی کا راز مضمر ہے وہیں والدین سے گزارش کی کہ آپ اپنے بچوں کو تیار کرکے جامعہ بھیجیں اپنے ہاتھوں سے بچوں کو کتاب دیں اور جب بچّے گھر واپس جائیں تو اُنکے استقبال کے لئے پہلے سے تیار رہیں انہیں خوش آمدید کے الفاظ کے ساتھ دعا دیں اور اپنی محبت کا اظہار کریں مولانا محمودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ میں دینی و عصری علوم کا انتظام ہے اِس وقت جامعہ میں درجہ حفظ اور درجہ عربی دوم تک کی تعلیم ہوتی ہے مہمان خصوصی جناب مولانا ڈاکٹر جان محمد فلاحی نے اپنے خطاب کے اندر تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ کے بچّے جامعہ سے پڑھ کر بھی ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے ہیں میں بھی ایک مدرسے کا پڑھا ہوا ہوں اور آپ کے سامنے ڈاکٹر بن کر کھڑا ہوں اسی کے ساتھ ڈاکٹر فلاحی صاحب نے جامعہ کے بچّوں کے لئے اپنا ہیلتھ کیئر رام پٹی میں فری علاج اور غیر حاضری کیے بغیر پورے سال پڑھنے والوں کے لئے نقد دو ہزار روپے کا اعلان بھی کیا اس موقع سے جامعہ کے درجہ اول کے طالبہ و طالبات نے حضرت مہتمم صاحب کے زبانی قرآنِ کریم کا آغاز کیااور اخیر میں حضرت کی دعا پر مجلس کا اختتام ہواجامعہ کے اساتذہ و معلمات اور کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button