بہارتازہ ترین خبریں

علامہ اقبال ادبی فورم، بھاگلپور کی جانب سے کریسنٹ انگلش اسکول، بھاگلپور میں ایک مشاعرہ کا انعقاد

  • علامہ اقبال ادبی فورم، بھاگلپور کی جانب سے کریسنٹ انگلش اسکول، بھاگلپور میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے صدر سید شبیر احمد جعفری کی غزلوں کا مجموعہ "احساس کی ضیاء ” کی رسمِ اجراء کی گئی۔ فورم کے جنرل سکریٹری کاظم اشرفی نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت معروف شاعر سیف خالد اشرفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعر فیض رحمٰن فیض نے ادا کئے، خاص مہمانوں میں حبیب مرشد خان، ڈاکٹر شاہد رضا جمال، محتشم اختر، رضی احمد وغیرہ نے احساس کی ضیاء کی پزیرائی کی اور علامہ اقبال ادبی فورم کی تعریف کی، جبکہ مشاعرہ میں شامل شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کا دل جیت لیا شعراء حضرات میں جوثر ایاغ، مظہر مجاہدی. اسجد ناظری نظر، کاظم اشرفی، منظر شفق، آفاق سحر، ہارون رشید، انیس نظمی، قمر تاباں، اسجد رضا اطہر، محمد صدیق، رفیق عالم خاکی، اکرام شاد، شبیر وارثی وغیرہ نے اپنے اشعار سے لوگوں کو محظوظ کیا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button