تازہ ترین خبریں

بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی بڑی سازش ناکام، روس میں پکڑا گیا

نے ہندستان کے خوفناک دشمن کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دہشت گرد روس سے ہندوستان آنے والا تھا، لیکن روسی سکیورٹی فورسز نے عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خوفناک دہشت گرد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ یہ دہشت گرد بھارت کے ایک بڑے لیڈر کو خودکش حملے سے اڑانے والا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پیر کو روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو ہندستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ لیڈر کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ پکڑے گئے دہشت گرد کو ترکی میں آئی ایس کے سرکردہ عسکریت پسندوں نے خودکش دستے کے طور پر تربیت دی تھی۔

بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی سازش

حکام نے بتایا کہ روس کے ایف ایس بی نے اسلامک اسٹیٹ کی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے ایک رکن کی شناخت اور اسے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ وسطی ایشیائی خطے کے ایک ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے بھارت میں حکمران جماعت کے ایک سرکردہ رہنما کو خودکش حملے کے ذریعے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک اعلیٰ ہندستانی رہنما کو نشانہ بنانے کی سازش رچی تھی۔ ایف ایس بی کے مطابق وہ اپریل سے جون تک ترکی میں تھا اور وہاں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ اسے پہلے روس بھیجا گیا اور وہاں سے ہندوستان بھیجنے کی تیاری کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button