
مدرسہ فیض حرا ملا کالونی غازی پور میں اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہ
گزشتہ 12 مارچ2023 بروز اتوار کو مدرسہ فیض حرا ملا کالونی ایکسٹینشن غازی پور تھانہ دہلی میں قاری محمد محسن کے زیراہتمام چوتھا اجلاس عام عام بعنوان اصلاح معاشرہ منعقد ہوا
جلسے کا آغاز قاری محمد کفیل قاسمی نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا
سرپرستی حضرت مولانا محمد محسن صاحب خوریجی نے کی،
جبکہ نظامت کے فرائض کو جناب حضرت مولانا مفتی محمد ریحان بن حسین صاحب مغربی بنگال نے بحسنوخوبی انجام دیا
اس جلسے کے مہمان خصوصی میدان خطابت کے عظیم شہسوار حضرت مولانا عبدالستار صاحب امام و خطیب جامع مسجد مچھلی منڈی غازی پور دہلی نے اپنے خطابت میں میں مسلمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی اپیل کی اور مزید یہ بھی کہاکہ کوئی بھی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک اس کے اندر تعلیم نہ ہو
اس پروگرام کی صدارت نمونہ اسلاف جناب قاری محمد عاصم صاحب دامت برکاتہم استاذ جامعہ عربیہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے اپنی ولولہ انگیز خطابت سے تمام سامعین کو مدرسے کی افادیت سے روشناس کرایا
اس موقع پر مفتی محمد فرقان صاحب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سماج میں پھیلی جہیز جیسی خطرناک بیماری سے ہمارا معاشرہ دوچار ہے
اور یہی وجہ ہے ہے کہ ہمارے معاشرے میں گھر میں جوان بیٹیاں بیٹھی ہوئی ہیں جن کی شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے لیکن وہ کنواری گھر میں بیٹھی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ شادی میں لین دین یعنی جہیز مزید پروان چڑھتا جا رہا ہے
جوشرعی طور پر نہایت ہی غلط ہے
حضرت مولانا مفتی وسیم صاحب نے مسلمان بچوں کی تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں صرف اور صرف تین سے پانچ فیصد بچے ہی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مسلمان معاشی بحران سے دوچار ہے
اس مبارک موقع پر مدرسہ ہذا سے21 فارغ شدہ طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور چادر پوشی کی گیی۔
اخیر میں مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری محمد محسن صاحب اورمدرسہ ہذاکےسابق ناظم مولانا مفتی محمد ریحان بن حسین (مغربی بنگال) نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پرذمداران مدرسہ ہذا مولانا شادابصاحب قاری محمد ذیشان صاحب حافظ ندیم صاحب حافظ عبدالماجد صاحب مولانا شاداب صاحب اور محببین مدرسہ ہذا
عبدالغفار کھوڑا کالونی محمد ناظم اشوک نگر محبوب علی محمد رفیق محمد عمران محمد مومن محمد آصف محمد محفوظ محمد فرقان محمد عارفمحمد جاوید ضیاء الدین کلیان پوری محمد مستقیم محمد عامر محمد آصف محمد فاروق محمد شمیممحمد وسیم محمد مومن محمد مقیم حاجی محمد اسحاق محمد فیصل چمپا پور اور اور دیگر حضرات شامل تھے