بہارتازہ ترین خبریں

بھاگلپور غرباء کمبل تقسیم

بھاگلپور (نمایندہ) سوسائٹی’ فار پرایویٹ فیوچر’ کے زیر اہتمام پروگرام آرگنائزر صحافی مع سماجی کارکن جناب عمرالحسن کے زیر نگرانی نرغہ مدرسہ احاطہ میں کمبل تقسیم پروگرام ہوا جسمیں سینکڑوں مسکین ‘غریبوں کو کمبل تقسیم کیا گیا – اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کہا کہ عوامی اور فلاحی کام ہی ہمت افزائی والا ہے – اس طرح کے کاموں سے غریبوں اور مسکینوں اور بے سہارا کو حوصلہ ملتا ہے -ساتھ ہی نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے -جس شعبہ میں جانا ہوگا سبھی جگہ تعلیم ہی کام آئے گی آج عمرالحسن صاحب تعلیم یافتہ تھے تب ہی تو وہ اپنے سماج کے درمیان ملی’فلاحی کام کر پا رہے ہیں -جبکہ معروف نیرو سرجن ڈاکٹر امتیاز الرحمن نے کہا کہ آج سماجی کام کرنے والوں کی کمی نہیں ہے – لیکن خاموش طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ’ جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے’ اسطرح ہر کام کا اشتہار ضرور ہو تاکہ دیگر لوگوں میں بھی حوصلہ وجذبہ پیدا ہو -ناگرگ سیوا سمیتی کے صدر الحاج ضیاء الرحمن انصاری نے کہا کہ قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے کامیابی ضرور قدم چومے گی آگے کہا کہ پروگرام میں شامل نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ضرورت جہاں پر ہو میں حاضر رہونگا وہیں جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی رہنماء جناب الحاج ابرار انصاری نے کہا کہ آج کے پر آشوب دور میں بھی کوئی کام نا ممکن نہیں ہے بلکہ جزبہ اور عزم ہوناچاہیے -آگے کہا مسلمانوں کو ہر جگہ اپنے تہزیب وتمدن کو ساتھ لیکر ہی کام کرنا چاہیے – پروگرام آرگنائزر جناب عمر الحسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تنظیم کی ادنیٰ کوشش تھی انشاءاللہ تعالیٰ اگلے سال بڑھ چڑھ کر فلاحی کام کرنے کا ارادہ ہے – اس موقع پر انعام الرحمن ‘جے وی ایس اور معمر رکن جماعت اسلامی جناب نبی حسن صاحب و نوجوانان علاقہ بڑے تعداد میں شامل تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button