تازہ ترین خبریںدہلی

ریلائنس پریوار نے احمد آباد میں طیارہ حادثہ پر گہری تعزیت کا اظہار کیا

امدادی کوششوں میں غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا

ممبئی۔ 13؍جون۔2025۔ریلائنس فیملی نے گجرات سے لندن جانے والے طیارے کے حادثے میں ہلاک شدگانکو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میںریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور شری مکیش ڈی امبانی نے کہا کہ ’’نیتا اور میں ریلائنس کے پورے خاندان کے ساتھ احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے گہرے دکھ اور غم میں مبتلا ہیں۔ ہم اس المناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ اپنی مخلصانہ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں، ریلائنس جاری امدادی کوششوں کے لیے اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور ہم متاثرینکی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button