
بھاگلپور میں جلسہ ختم بخاری شریف 2مارچ کو
بھاگلپور (نمایندہ) اہلسنت والجماعت کا قدیم ومعتبر ادارہ جامعہ شاہ جنگی پیر بھاگلپور بہار مورخہ ٢/مارچ بروز جمعرات کو جلسہ دستار حفظ وفضیلت ،تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہونے جارہا ہے جسکی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ،اسموقع پرمہمان خصوصی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا سید شاہ مفتی محمد منظر حسین قادری مصباحی خانقاہ قادریہ محمدیہ امجھر شریف اورنگ آباد بہار تشریف لارہے ہیں جبکہ جلسہ کی صدارت اولاد مخدوم سمناں الحاج حضرت سید شاہ بلال أشرف اشرفی الجیلانی ہونگیں’،واعظ شیریں مقام حضرت مولانا مفتی فاروق عالم اشرفی مصباحی صدر مدرس جامعہ شہبازیہ ملاچک شریف بھاگلپور اور نقیب اہل سنت جناب محمد شمشیر عالم مولانا اشتیاق عالم اشرفی کے علاوہ شاعر اسلام جناب نور عالم پیکر رضا پیکر صاحب مثرقی چمپارن بہار مولانا محمد ممتاز عالم شہبازی ، مولانا جناب جامی بسمل صاحب شنا خواں مصطفیٰ جناب حافظ شارب رضا صاحب بھاگلپور بلبل باغ مدینہ جناب حافظ گلزار صاحب بھاگلپور خصوصی طور پر مدعو ہونگیں’ پروگرام حسب ذیل۔ بعد نماز فجر ‘قران خوانی بہ مزار شریف حضرت لعل محمد شاہ جنگی پیر رحمتہ اللہ علیہ -بعد نماز ظہر ختم بخاری شریف – چادر پوشی – بعد نماز عصر جلوس از جامعہ آستانہ عارف باللہ شہید راہ ہدی حضرت لعل محمد شاہ جنگی پیر علیہ رحمۃ اللہ علیہ بعد نماز عشاء حمد ونعت و منقبت خوانی وتقاریر علمائے کرام و رسم دستاربندی – واضح ہو کہ یہ پروگرام سجادہ نشین خانقاہ شہبازیہ سید شاہ محمد انتخاب عالم شہبازی المعروف حضور میاں صاحب قبلہ کے زیر قیادت ورہنمای منعقد ہو رہی ہے –