تازہ ترین خبریںدہلی

نبی کریم میں عالم انصاری کے انتقال پر تعزتی میٹنگ

نئی دہلی  ۔ نبی کریم پہاڑ گنج نئی دہلی میں آج معروف اور ہر دلعزیز سماجی رہنما عالم انصاری کے انتقال پر مولانا سبحان قاسمی کی صدارت میں4جنوری ایک تعزیتی میٹنگ نسیم خلیفہ کے آفس میں منعقد ہوئی ۔ جس میں نبی کریم کے سرکردہ لوگوں معظم علی لڈو،مفتی عبد الرحمٰن ،معین الدین نواب عرف کلو بھائی ،مہیش سنندی عرف طوطا بھائی ،راجا بھائی ،سیف الزماں عرف گڈو ،غفران سلفی،نسیم احمد منا،علاء الدین ،نفیس احمد،اعجاز صدیقی ،نوشاد،بھگوان داس ،مولانا قمر عالم ،شکیل احمد رحمانی سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کامریڈ عالم انصاری نے اپنی پوری زندگی کا حصہ نبی کریم میں بہار اور یوپی سماج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وقف کر دیا ۔ وہ ایماندار اور ہر دلعزیز سماجی رہنما تھے ۔ عالم انصاری اپنی محنت مشقت ،خوش اخلاقی اور بے لوث سماجی درد مندی سے نبی کریم میں بہار سماج کے لوگوں میں خود اعتمادی اور حوصلہ سے روزی روٹی کمانے میں مدد کی ۔ عالم انصاری نبی کریم میں عوام کے درمیان کام کرتے آگے بڑھے،وہ اپنے لئے کچھ نہیں کر سکے دوسروں کے لئے کام کرتے رہے ۔ رکشہ یونین،جھگی جھونپڑی کھومچہ یونین،مزدور یونین کی رہنمائی کے ساتھ انہوں نے غریبوں اور مزدوروں کے درد اور مشکلات کو سمجھا اور ان کی لڑائی لڑی ۔ شرکاء نے کہا کہ عالم انصاری کسی پیسے والوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے ،وہ کسی سے متاثر ہوئے بغیرکمزوروں کی مدد کرتے رہے ۔ ہم لوگ ان کی قدر نہیں کرسکے ۔ عالم انصاری کمی کو کوئی پورا نہیں کرسکتا،انہوں نے نبی کریم کے لوگوں کےلئے بہت کچھ کیا وہ غریبوں کے مسیحا تھے ۔ وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہتے تھے ۔ وہ بلا امتیاز سبھی کے رہنما تھے ۔ ان کے انتقال سے سماج میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پر کرنا بہت مشکل ہے عالم انصاری کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔ کون ہماری نمائندگی کریگا ۔ واضح ہوکہ عالم انصاری سیاسی طور پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سرگرم رکن تھے،1982اور2003 میں وہ ایم سی ڈی انتخاب میں امیدوار بھی بنائے گئے ۔ وہ 1965 میں دہلی آئے او ر نبی کریم میں سماجی خدت میں مصروف ہوگئے ۔ مولانا سبحان قاسمی کی دعا کے ساتھ تعزیتی میٹنگ ختم ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button