
بہارتازہ ترین خبریں
کانگریس پارٹی دفتر کے احاطہ میں مہنگائی چوپال کا انعقاد کیا گیا
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قیادت کے ہدایت کی روشنی میں آج دلسنگھ سرائے بلاک کانگریس پارٹی دفتر کے احاطہ میں مہنگائی چوپال کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت بلاک صدر سوشیلا دیوی نے کی اس موقع پر کانگریس بہار صوبائی نمائندہ مع ضلع نائب صدر ستیہ نارائن سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی علامت بن چکی مودی حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے پٹرولیم اشیاء رسوئی گیس دودھ دہی پنیر آنٹا چاول سے لیکر کفن تک پر جی ایس ٹی لگا کر مہنگا کر دیا گیا ہے
غیر منظم کام گار وملازمین کانگریس کے ضلع صدر فیض احمد فیض نے بے تحاشہ مہنگائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسے کو لوٹ کر اپنے دوستوں کے قرض کو معاف کروانے والی مودی حکومت کی وجہ سے مالیاتی حالات بد ترین صورتحال اختیار کر چکی ہے
ٹیکس کے ساتھ لائیسنس پرمٹ خاد بیج رسوئی گیس سمیت دیگر خوردنی اشیاء پر مہنگائی کی مار ہے موقع پر ضلع جنرل سکریٹری مکیش کمار چودھری سنیل کمار چودھری ستیہ نارائن کشواہا سنینا دیوی پرکاش کمار سنگھ آنندی شرما پایک رشید محمد منظور منیکانت چودھری محمد حیدر علی عالم خان محمد اجول خان شتروگھن پاٹھک شنکر مہتو دیوا چندر امیت کمار عرف بابا محمد قریش بیدناتھ رائے اوما شنکر پاسوان شاہ رخ خان اجمل خان بھولا خان جواہر سہنی نردھن سہنی اظہار خان راشد خان راجیش سہنی منٹن دیو آسمہ خاتون عامر خان بدر خان رام بابو مہتو وغیرہ تھے