دہلی

جامعہ حفصہ للبنات اشوک وہار میں ششماہی امتحان اختتام پذیر امتحانات سے بچوں میں محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے: مولاناقاری محمد اکرام قاسمی

27/10/22غازی آباد

دینی مدارس و مکاتب دین کے قلعے ہیں اور ان کے بچے دین کے محافظ، آج ہمارے یہاں جو دین اور دین پر چلنے والے لوگ ہیں یہ سب مدارس اسلامیہ اور مکاتب قرآنیہ کی دین ہیں، یہ باتیں جناب مولانا قاری محمد اکرام قاسمی مدرس دارالعلوم دیوبند نےجامعہ حفصہ للبنات اشوک وہار لونی میں منعقد امتحان ششماہی کے موقع پر کہی،انھوں نے کہا: امتحانات سے بچوں کی ذہنی اور فکری صلاحیت بڑھتی ہے، محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور ہر طالب علم ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے جس سے ادارے کی پہچان ہوتی ہے،اساتذہ اور ذمہ داران کا نام روشن ہوتا ہے،
بچیوں کیلئے دو چیزیں ضروری ہیں ایک درسگاہ کی پابندی دوسری محنت، یہ دونوں چیزیں طلباء کو کامیاب بنا دیتی ہے،
طالبہ کے بیچ مولانا نے کہا کہ آج وہی لوگ کامیاب ہیں جنہوں نے خوب محنتیں کیں،اپنی قابلیت اور علمی صلاحیت سے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچایا،اسلئے آج ہمیں خوب محنت کی ضرورت ہے اور ہر میدان میں محنت کرکے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے-
مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے کہا کہ ادارے کے بانی و مہتمم جناب قاری رحمت اللہ صاحب قابل مبارکباد ہیں اور ان کے کام لائق ستائش ہیں انہی کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہ ادارہ روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پورا علاقہ اس فیضیاب ہورہاہے
اخیر میں ادارہ کے مہتمم قاری رحمت اللہ صاحب نے امتحان میں اول دوم سوم پوزیشن سے کامیاب ہونے والی طالبات کو انعامات سے نوازا اخیر میں بزرگ شخصیت مولانا عارف سراج نعمانی صدرآل انڈیا تحریک عوام ہند کی رقت آمیز دعاپرمجلس کا اختتام ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button