
بیس سال بعد مرحوم محمد حسین عرف پٹھن خاں کو عدالت سے راحت،علاؤالدین،عبداللہ اور احمداللہ کی درخواست خارج
(نامہ نگار) اعظم گڑھ کے سیدھا سلطان پور باشندہ اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیت محمد حسین عرف پٹھن خاں کو ایک مقدمہ میں بیس سال بعد ریلیف ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعظم گڑھ باشنده مرحوم محمد حسین مرحوم اور گاؤں کے ہی زمین مافیا احمداللہ،علاؤالدین اور عبداللہ سے سنہ 08 سے بنٹوارے کا مقدمہ چل رہا ہے۔مذکورہ مقدمہ میں متعدد مقدمات کی طرح اس مقدمہ میں بھی لمبی بحث کے بعد علاؤالدین وغیرہ کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد سےعلاؤ الدین،احمداللہ،عبداللہ اور پپو وغیرہ کو بھاری ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو اور مقدمہ میں بھی مذکورہ زمین مافیاؤں کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا۔معزز عدالت کے اِس فیصلے کے بعد محمد حسین مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر خالد اعظمی نے کہا کہ معزز عدالت کے اس فیصلے سے ہماری فیملی کو ریلیف ضرور ملا ہے،لیکن ہمیں امید ہے کہ معزز عدالت سے ہمیں مکمّل انصاف ملے گا۔بتا دیں کہ مذکورہ زمین مافیاؤں نے پٹھن خان کی فیملی پر ظُلم کے پہاڑ توڑے،فرضی مقدمات کیے،پٹّھن خان مرحوم کے انتقال کے بعد ان کے خِلاف وارنٹ ہو گیا۔اس فرضی مقدمے میں ایسے لوگ پٹھن خاں کے خلاف گواہ بنے،جن سے مرحوم کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ان گواہوں میں ایک مرے ہوۓ شخص کی بھی گواہی ان جھوٹے بدمعاشوں نے مرحوم حسین خاں کے خِلاف لکھوا دی۔اس مقدمے میں بھی محمد حسین کی جیت ہوئی ہے،جس کے بعد ہمارا گھر بڑی مشکلوں سے تعمیر ہو سکا۔



