تازہ ترین خبریں

معروف صحافی محمد فاروق عبدالقادر شاہ بندری صاحب کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز ۔۔۔۔۔

۱۴جون ۲.۲۵ کو بمقام ممبئی ،نورالاسلام اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج،شیواجی نگر گونڈوی ،ممبئی میں ایک شاندار ڈاکٹر یٹ کی اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔

ہارویسٹ مشن انٹر نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ہندوستان کے ذمہ دار اور بین الاقوامی جامعات کے مختلف تعلیمی شعبوں سے منسلک معاون و مددگار ضلع امراؤتی کی متحرک و فعال شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ابن عبد الجبار صاحب کے دست مبارک مشہور صحافی محمد فاروق عبدالقادر شاہ بندری کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی۔
صحافت ایک اہم پیشہ ہے۔ فروغ اردو میں صحافت کی اعلیٰ ترین خدمات اور صحافیوں کے فرائض کی ادائیگی و ذمہ داریوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

 

فاروق صاحب کی خدمات،جذبہ، فرائض کی ادائیگی سے ہم انکار نہیں کرسکتے ۔ اس بات کا اعتراف بھی کرتے ہیں کہ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا ۔۔۔ ۔ ۔

مختلف حلقوں کے اساتذہ ،صدر مدرس اور دیگر کارکنان نےاپنی آمد سے تقریب کو زینت بخشیں۔ حلقہ ادب سے علمی و ادبی ممتاز شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کیں۔ محمد فاروق صاحب کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری نوازے جانے پر مختلف ادبی اور تعلیمی تنظیموں نے مبارکباد پیش کیں۔اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات و قلبی دعاؤں کا اظہار کیا ۔ ان کے دوست احباب ،ملک کے مختلف علاقوں کے صحافیوں نے انھیں دلی مبارکباد پیش کیں ۔ فروغ اردو زبان کی ترقی ترویج ،توسیع و اشاعتی کاموں کے لیے آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بحیثیت صحافی آپ کی ستائش و تعریف اور اعزازی ڈگری آپ کے لیے خوشی اور باعث مسرت ہے ۔ ہم دعا گو ہے کہ اللہ ان کے پیشہ کو مزید استحکامت بخشیں اور زبان و ادب کی خدمات کے لیے اللہ صحت اور لمبی عمر عطا کریں تاکہ ملک وقوم کی ترقی میں اردو زبان اپنی شیرینی لب ولہجہ سے ہر صوبہ میں سایہ فگن رہے ۔
فاروق صاحب نے اس موقع پر تمام اساتذہ ، صدر صاحب ،مہمانان خصوصی ،سامعین تقریب اور عبدالعقیل صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔۔الحمدللہ کہہ کر خداوند کریم کا شکر بجا لایا کہ اللہ نے انھیں اردو کی خدمات کے لیے منتخب کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button