مضامین و مقالات

اندھیر نگری چوپٹ راجیہ، آر ایس ایس، بی جے پی رام راجیہ

ابن بھٹکلی
آل انڈیا دلت ذات کے سب سے بڑے ادارے بام سیف کے آل انڈیا صدر و سیاسی لیڈر وامن مشرام سے جب پی ایف آئی پر بی جے پی حکومت کی طرف سے بینڈ لگائے جانے کے بارے میں، میڈیا نے جب سوال پوچھا تو وامن مشرام جی نے صاف کہا کہ 2005 اور 2010 کے دوران بھارت میں جو مختلف بم بلاسٹ ہوئے تھے اور جس کی پاداش میں ہزاروں مسلم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بغیر ثبوت کے جیلوں میں ٹھونسا گیا تھا، جو بعد میں یکے بعد دیگرے بے قصور رہا ہوتے رہے تھے۔

بھارت میں مسلم دہشت گردی کہے جانے والے سلسلہ وار آن بم دھماکوں کو، ممبئی اے ٹی ایس چیف ہیمنٹ کرکرے نے آرایس ایس کے ذیلی تنظیم ابھینؤبھارت سے جوڑتے ہوئے،اسے ھندو دہشت گردی جب ثابت کرتے ہوئے، مالیگاؤں قبرستان بم دھماکوں میں استعمال ہوئی موٹر سائیکل مالکہ سادھوی پرتگیہ سنگھ ٹھاکر کو زیرحاست لیتے ہوئے، اس پر فرد جرم تک عاید کردی تھی لیکن منظم سازش کے تحت ممبئی نائین الیون رچتے ہوئے ہیمنت کرکرے ہی کو رستے سے ہٹایا گیا تھا۔

دیش کے نامی گرامی ھندو سوامی شری اسیمانند مہاراج کی طرف سے حیدر آباد مکہ مسجد بم بلاسٹ اور بھارت پاک سمجھوتہ ایکسپریس بم بلاسٹ کی ذمہ داری قبول کرنے کے باوجود اور 2005 سے 2010 دوران دیش بھر میں منعقد پزیر ہوئے انیک بم دھماکوں میں 18 معاملوں میں آرایس ایس کاریہ کرتاؤں پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود، اور اجمیر بم بلاسٹ میں ایک آرایس ایس کاریہ کرتا پر فرد جرم ثابت ہوتے، اسے عمر قید سزا سنائے جانے کے باوجود، اور آرایس ایس پر فرد جرم عائد ہوئے 18 معاملات میں ایک معاملہ میں آرایس ایس پر،دیش سے بغاوت کا فرد جرم عائد ہونےکے باوجود، بی جے پی مودی سرکار، آرایس ایس پر پابندی لگانے کے بجائے، کورونا وبا دوران اور اپنی تاسیش کے ان دس پندرہ سالوں میں، آسمانی آفات والے علاقوں میں راحت کاری کا رفاعی کام کرنے والی، پی ایف مسلم ادارے پر دیش بھر میں پابندی عائد کرتے ہوئے، یہ موجودہ بی جے پی مودی سرکار، درحقیقت اندھیر نگری چوپٹ راجیہ ہونے کا ثبوت فراہم کررہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button