
ضلع پریشد سائنس کور ہائی اسکول( اردو سیکشن) امراؤتی میں حالیہ دہم جماعت کے طلباء کے بہترین نتائج۔۔۔۔۔۔۔۔
نامہ نگار(این ۔ایس۔بیگ کی رپورٹ سے )
امراؤتی شہر کی مشہور و معروف سائنس کور اسکول میں بطور خاص لڑکوں کی بہترین کارکردگی اور دہم جماعت کے حالیہ نتائج کے اعلان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی لڑکوں نے بہترین فیصد حاصل کر کے والدین اور اساتذہ کو اپنی محنت سے مستقبل میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے پر امید کر دیا ہے۔ان طلباء میں محمد عدنان ٪۸۷،
شیخ سہیل ٪۸۴ فیصد،سید میزان ٪۸۴ فیصد،عبدالتوحید نے ٪۷۹.۸۰فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہیں۔۔ اس موقع پر صدر مدرس موہانے صاحب نے طلباء کو بطور خاص لڑکوں کو تعلیم کے میدان میں اسی طرح پیش رفت کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیےترغیب دیتے ہوئے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کیں۔ معلم خالد جمیل سر،قمرالعارفین سر اور معلمہ مبشرہ فردوس نے طلباء کی خصوصی رہنمائی کی اور طلباء کی خود آموزشی صلاحیتیوں کو سراہا ۔والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔