مضامین و مقالات

مسلمانوں کی شرح پیدائش میں گراوٹ

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

مسائل کا انبار ہے کیا زندگی ہے؟!!
مسلمانوں کی شرح پیدائش میں تشویشناک حد تک گراؤٹ۔۔
غیر اسلامی تہذیب کا اثر۔۔
سماج میں نفرت کی لہر۔۔۔۔
اور اور بھی بہت سے مسائل۔۔۔
مسلمانوں میں روشن خیالی یا مرعوبیت اور خدا بیزاری پتا نہیں کس وجہ سے شرح پیدائش میں کمی ہورہی ہے؟
یہ گراوٹ فی کس 2.4 یا 2.6 کی حد تک آگئی، یعنی دس عورتوں سے صرف پچیس بچے ہی تولد ہورہے ہیں۔۔۔ یہ گراوٹ اگر یوں ہی چلتی رہی تو اگلے چند سالوں میں مسلمانوں کے خاتمہ کے لئے کسی جنگ کی ضرورت ہی نہیں ہے بلکہ خود بخود معدوم ہوتے جائیں گے۔۔۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔۔

وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ مِّنۡ اِمۡلَاقٍ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکُمۡ وَ اِیَّاہُم ﴿۱۵۱﴾
سورۃ الانعام6، آیت151

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو ، ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے۔

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

حضرت معقل بن یسار ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو ، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔
Mishkat ul Masabeeh#3091
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
15/10/2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button