
علم ۔عمل ۔تحریک انقلاب سے ہمیں بدلناہے قوم کے بچوں کا معیار تعلیم۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۱۸تحریری کوئز امتحان ضلعی سطح پر شاندار وکامیاب انعقاد ۔ ۔۔
ضلعی کارکنان سیرت کمیٹی کے صدر عقیل صاحب صدر مدرس مہا نگر پالیکا اردو مڈل اسکول کیمپ، نائب صدر فعال معلم اظہر خان صاحب مہا نگر پالیکا اردو تحتانوی اسکول نمبر 3بڈنیرہ ،معلم ا نصار شاہ صاحب۔صدر مدرس عمران صاحب بڈنیرہ
چاروں اساتذہ کے زیر قیادت شہر میں سیرت النبی کوئز امتحان میں ملی بڑی کامیابی۔
الحمدللہ ۔۔۔ خادمین امت گروپ کے زیر انصرام ضلع امراؤتی میں کم و بیش ہزار 1000طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔قوم کے نونہالوں اور نوجوانوں میں مسابقتی امتحانات کی نوعیت اور معلومات کو عام کرنے کے لیے پہلی بار امراؤ تی ضلع میں شہر کی مہا نگر پالیکا کی تمام اردو میڈیم کی اسکولوں کے ساتھ ذاتی اداروں ،معروف و مشہور اسکولوں نے بھی شرکت کیں۔ ضلح ناندیڑ سے آئے ممتحن و نگراں کار معلم محمد طاہر صاحب، معلم مقبول صاحب۔ظہیرالدین انعام دار صاحب ،اشفاق صاحب خادمین امت کے کارکنان و معلمین نےضلع کے چاروں امتحانی مراکز پر اپنی بیش بہا خدمات پیش کیں ۔نگر پریشد دریا پور تعلقہ سے 210طلباء نے (ندیم سر اور قاصد سر کے توسط سے )شر کت کیں ۔مہا نگر پالیکا کی تمام اردو اسکولوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔مہانگر پالیکا کے تمام اساتذہ اکرام نے اس مقابلہ میں طلباء کو خاص محنت کرائی ۔سرکاری اور پرائیوٹ مشہور اسکولوں کو بھی ساتھ شرکت کرنے کا موقع دیا۔۔۔امراؤتی ضلع سے چار امتحانی مرکز پر طلباء نے شریک ہوکر ثابت کردیا کہ اگر تعلیم کے معیار کو بڑھانا ہے تو ہمیں اس مقابلہ آرائی کے دور میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت لازمی ہوں گی۔ لہذا قوم وملت کے بچوں میں دینی تعلیم کی بیداری اور سائنسی معلومات پر مبنی نہایت اہم امتحان 5جنوری 2025کو صبح 11.00تا 1.00بجے تک منعقد کیا گیا۔اس امتحان میں امراؤتی شہر کا نہایت ہی وسیع وعریض میدان اور امتحانی مرکز اردو سیفیہ اسکول کے منتظم اعلی جناب عرفان صاحب نے ضلعی کارکنان کمیٹی کی ایک صدا پر لبیک کہا اور امتحانی مرکز کا انتظام کرتے ہوئے اس عمل کو طلباء کی بہتری قرار دیا۔اور ہماری اس کوشش کو سراہا اس امتحانی مرکز میں620 طلباء نے شرکت کیں۔۔ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔بڈنیرہ امتحانی مرکز پر 112طلباء نے شرکت کیں ۔ کیمب امتحانی مرکز سے 41طلباء نے امتحان میں شمولیت اختیار کی ۔مہا نگر پالیکا امراؤتی کے شکشن ادھیکاری ڈاکٹر میشرام صاحب نے طلباء اور اساتذہ کے اس قدم کو سراہتے ہوئے پزیرائی کیں اور بخوشی شہر امراؤتی کے تینوں امتحانی امور کو منظم طریقے سے منعقد کرنے میں تعاون کیا۔اسکول نگراں و صدر مدرس جاوید صاحب( اسکول نمبر9)نے کثیر تعداد میں طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت اور مختلف آفس سے خاص امور میں اپنی خدمات پیش کیں ۔اسکول نگراں و صدر مدرس وحید خان صاحب نے خصوصی مشوروں سے ہماری رہنمائی کیں۔اس امتحان کے منتظم اعلیٰ جناب عقیل صاحب صدر مدرس کیمپ اسکول،عمران صاحب صدر مدرس 10نمبر،اظہر خان صاحب معاون معلم 3نمبر اسکول ،انصار شاہ معاون معلم کیمپ 6نمبر اسکول،اطہر صاحب معاون معلم 8نمبر اسکول ،شعیب صاحب معاون معلم 2نمبر اسکول ،صابر صاحب معاون معلم بڈنیرہ ،آصف صاحب معاون معلم 7نمبر اسکول ،انصار خان سر ہائی اسکول جمیل کالونی،شاکر صاحب اسکول نمبر1جمیل صاحب۔سمیع الرحمن صاحب,مختار صاحب ،جمیل صاحب صابر صاحب،محسن صاحب ان تمام اساتذہ نے منتظمین اعلیٰ کی حیثیت سے امتحانی امور کو بحسن وخوبی انجام دے کر امتحان کو منظم طریقے سے منعقد کیا۔ ناندیڑ سے تشریف لائے مہمانان کا اعزاز کیا ۔مہمانان امراؤتی ضلع کے طلباء کی امتحانی تیاری کو دیکھتے ہوئے کافی متاثر ہوئے ۔اس امتحان میں معلمات نے خاص طور سے طلباء کی حوصلہ افزائی کیں ۔ صدر معلمہ اسکول نمبر 2نازیہ باجی صاحبہ نے 120طلباء کو اس امتحان میں شرکت کرائیں ۔ معلّمہ محترمہ رفعت اظہر خان نے اسکول نمبر 9سے صدرمدرس کی اجازت سے 92طلباء کو شریک کیا ۔امتحان کے شروع سے آخر تک تمام امور کو انجام دینے میں رفعت باجی پیش پیش رہیں۔صدر معلمہ سمیہ شاہین صاحبہ نے اس امتحان کے لیے طلباء کی اپنے اسکول میں رہنمائی کیں ۔معلمہ فریدہ باجی،شاذیہ باجی، معلمہ کوثر باجی نازیہ بصری صاحبہ، ناہید باجی صاحبہ عائشہ باجی صاحبہ نے،روبینہ باجی،کائنات باجی،سیما باجی،نکہت باجی و دیگر معلمات نے طلبا ء کی رہمنمائی کیں،۔اس شہر کا نوجوان معلم و قوم کا ہمدرد عمیر بن امر چاؤش جس نے اپنی کم عمری میں ہی جذبہ خلوص و قوم و ملت کی تعلیم کی بقاء کے ہمہ وقت مستعدی سے غیر سرکاری تدریسی شعبہ اور ذاتی اسکولوں کے 30نگراں کار فراہم کئے اپنی خدمات پیش کیں ۔کم و بیش 50معلمین و نگران کار نے اس امتحان میں اپنی بیش بہا خدمات پیش کیں۔ مہا نگر پالیکا کے تمام صدر مدرس اور اساتذہ نے طلباء کی خوب رہنمائی کی اور امتحان کو کامیاب بنانے میں ہمارا تعاون کیا۔ ذاتی ادارے ندا انگلش میڈیم اسکول کی منتظم اعلیٰ حنا کوثر صاحبہ ،یونک اسکول کی پرنسپل حمیرا صاحبہ ،فرینڈس اسکول کے صدر مدرس اور معلم نعیم صاحب،اسوسییشن اسکول کے سپر وائزر محسن صاحب ،کاشف انعام دار صاحب،سائنس کور ہائی اسکول سے خالد صاحب وغیرہ ان تمام معزز اساتذہ منتظمین نے ہماری کوششوں کو کامیاب بنانے کےلئے اس امتحان میں اپنے طلباء کی نشست کے لیے خاص طور سے ہیں تعاون پیش کیا .اس امتحان میں والدین کی خواہش اور خوشی قابل دید تھی ۔پودار انگریزی میڈیم اسکول سے بھی طلباء نے شرکت اختیار کیں ۔تمام طلباء نے نہایت محنت کی اور نئے عزائم کے ساتھ مسابقت و مقابلہ کے میدان میں دل جمعی سے مطالعہ کیا۔مہانگر پالیکا اور امراؤتی ضلع میں ان شاءاللہ اس طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ہم تمام اساتذہ نے عہد کیا "امراؤتی ضلع کے طلباء کا معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے ہمیں اس طرح کی سرگرمیوں و مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرنے ہوں گے اور متحد ہو کر اپنی قوم کے لیے اس طرح کے اقدامات میں سب کا ساتھ دیں گے ۔ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں ہوگا جب ہمارے امراؤتی ڈویژن کے طلباء اعلیٰ امتحانات کو کثیر تعداد میں کامیاب ہو کر قوم و ملت و ملک کا نام روشن کریں گے ۔”۔۔بہت جلد نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ طلباء، اساتذہ اور والدین سبھی اس کے نتائج کے منتظر ہیں ۔پیشگی مبارکباد ان تمام طلباء کے لیے جن کی محنت رنگ لائے گی ۔