
*ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمرکھيڑ میں بین الاقوامی رنگ کشی مقابلے میں کامیاب طالبات کی عزت افزائی
نامہ نگار (این ایس بیگ کی رپورٹ سے )
عمرکھیڑ: ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ ضلع اور محل میں حال ہی میں بین الاقوامی رنگ کشی مقابلے میں کامیاب طالبات کی عزت افزائی کی گئیں ۔ ایک پُروقار تقریب جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں طالبات نے بین الاقوامی سطح پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔
*اس پروگرام کی صدارت اسکول کے صدرمدرس جناب زبیر احمد خان نذیر محمد خان نے فرمائی* ۔
*مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے محترمہ یاسمین بانو محمد خشتر (صدر، اسکول انتظامیہ کمیٹی)، محمد ارشاد عبدالسّتار (نائب صدر، اسکول انتظامیہ کمیٹی)،* ممتاز خان ریاست خان، غوث خان رحیم خان، آمنہ ثروت مجاہد الدین خطیب، سیما بی شیخ اسماعیل، عبدالرحمن عبدالسّتار، سمیّہ مجاہد اقبال، فیروز احمد محمد یوسف، امجد خان حسین خان، رُخسار بیگم محمد کلیم، نسیرین بی ریاض محمد خان، شیخ عمران شیخ رحیم، زینت پروین سید ضمیر، فرزانہ بیگم سید رحیم، شیخ عثمان شیخ احمد (رکن، اسکول انتظامیہ کمیٹی) نے شرکت کی اور طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
اس موقع پر مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات: *نمیرا نازمین الطاف خان، شاہ نور فردوس ناہید الدین خطیب، مہک شیخ یونس، حمیرہ صدیقہ ادریس خان، ملیحہ خان ناصر خان، امّ ہانی فرمان خان، تسیمیہ فاطمہ شفیع اللہ خان، غوثیہ بانو شیخ اسلم، عافیہ صدیقہ محمد، مسیرا خان فتحیاب خان، اقصیٰ پروین شیخ، تسمیہ فاطمہ نجیب الدین خطیب، شفا انعم مزمّل الدین خطیب، اور نصرت جہاں شیر علی خان کو اسناد ، یادگاری شیلڈز اور تمغے پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔*
پروگرام کے دوران طالبات نے اپنی تخلیقات کے ذریعے مختلف سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی موضوعات کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کے فن پاروں نے ممتحن کے دل جیت لیے اور بین الاقوامی سطح پر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
اسکول کے اساتذہ، والدین اور مقامی افراد نے طالبات کو مبارکباد پیش کیں۔ پروگرام کا آغاز طالبہ انابیہ فاطمہ کرامت اللہ خان نے نظامت سے کیا، جس کے بعد استاد شیخ عثمان شیخ احمد نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالیاور شکریہ کے کلمات ادا کیے۔*
*اسکول کے صدرمدرس جناب زبیر احمد خان نزیر محمد خان اور فنونِ لطیفہ کے استاد شیخ مستان عبدالغنی نے کو یادگاری شیلڈز دے کر سرفراز فرمایا۔*
*شکریہ کی رسم نواب خان امان اللہ خان نے ادا کی* ۔
اس کامیابی سے طالبات میں فن کے اظہار کے لیے اعتماد پیدا ہوا ہے، اور یہ لمحہ اسکول کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک حوصلہ افزا سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
*عمرکھیڑ بلدیہ کے معزز افسر اعلیٰ جناب مہیش کمار جامنور اور تعلیمی انتظامیہ کے افسر جناب نیتن چوہان نے بھی طالبات کی کوششوں کو سراہا* ۔
پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے معزز اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا جن میں سید یونس سید یوسف، نواب خان امان اللہ خان، شمیم بانو سمیر احمد، شائستہ بیگم سید قیوم، اکرام اللہ خان کرامت اللہ خان، نفیسہ بیگم شیخ عقیل، صائمہ بتول منصور الدین نواب، اسما پروین شیر خان، عرشیہ ناز ظہور علی خان، عقیل شاہ بسم اللہ شاہ، کاشف احمد وحید احمد، شیخ عثمان شیخ احمد، جنید ایاز احمد، اظہر مختار احمد، شیخ مستان عبدالغنی، ارسلان الدین شجاع الدین فاروقی، شیخ عمران شیخ قیوم اور عاقب اللہ خان ثناء اللہ خان شامل ہیں۔