بہارتازہ ترین خبریں

مرحومین کے لئے ایصال ثواب وارثین پر ایک فریضہ ہے ۔

مدھے پورہ) مسلک اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کا یہ عقیدہ ہے کہ دار فانی سے رخصت ہونے والا شخص کو اس کا نیک نامی اعمال ہی کام آئے گا ، اور اس کے کوچ کرنے کے بعد جو وارثین اس کے لئے ایصال ثواب کرے گا وہ ان کے نامہ اعمال میں اضافہ ہوگا اور روز قیامت اس کے نامہ اعمال کا پلڑا بھاری ہوگا ، مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگل پور کے مایہ ناز عالم دین حضرت مولانا و مفتی فیصل عبداللہ مدھے پورہ کے چچا محترم مولانا و ماسٹر محمد فیاض عالم رحمانی نے اپنے آباء و اجداد کے ایصال ثواب کے لئے مدرسہ دینیہ رحمانیہ بھتنی پھتراہا کمارکھنڈ مدھے پورہ ( بانی: دادا جان مولوی محمد زین الحق صاحب مرحوم) کے طلبہ کو اپنے غریب خانہ پر بلایا اور بالترتیب قرآن کریم پڑھوایا اور اپنے آباء و اجداد ( اہل خاندان) کو ایصال ثواب کیا اور حاضرین کے اصرار پر مفتی فیصل عبداللہ مدھے پورہ نے دعاء کرائی، اس کے بعد تمام میں شیرینی تقسیم کی گئی، اس مجلس میں مدرسہ دینیہ رحمانیہ بھتنی پھتراہا کے ناظم تعلیمات جناب حافظ و قاری محمد اکرام الحق صاحب ، جناب محمد آفتاب صاحب اور دیگر معززین حضرات موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button