
تازہ ترین خبریںدہلی
خواتین کے لیے اسکیمیں بنانے میں یوپی سب سے آگے
خواتین کے لیے اسکیمیں بنانے میں یوپی سب سے آگےوزیراعلیٰ یوگی نے خواتین کی خود انحصاری کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کیںیوپی میں دیگر ریاستوں کے مقابلے خواتین کے لیے زیادہ اسکیمیں موجود
نئی دہلی، : اتر پردیش کی خواتین ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یوگی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی ودیوت سخی، سرکاری مناسب قیمت کی دکانوں کے الاٹمنٹ میں خواتین کو ترجیح اور دیگر تمام اسکیمیں ریاستی خواتین کی ترقی کیلئے معاون ہیں ۔یہ وہ اسکیمیں ہیں جو پورے ملک میں ریاست کی خواتین کو ایک نئی شناخت دے رہی ہیں۔ اس طرح کی اسکیمیں اتر پردیش کے علاوہ کسی اور ریاست میں نہیں چلائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کی خواتین کو خود کفیل، سیلف میڈاور سیلف ڈیپنڈ ، روزگار دینے اور روزگار سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس سمت میں یوگی حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اسکیموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
ودیوت سخی یوجنا نے زندگی کو ایک نیا راستہ دیا
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے این آر ایل ایم کو ہدایت دی تھی کہ وہ خواتین کو خود کفیل اور خود انحصار بنانے کے لیے نئی اسکیمیں تیار کریں۔ اس پر اتر پردیش ریاستی دیہی روزی روٹی مشن نے خواتین کے لیے ودیوت سخی یوجنا کو ڈیزائن کیا ۔ اس کے لیے یکم فروری 2020 کو محکمہ بجلی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں اسے ریاست کے 8 اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اس کی کامیابی کے بعد، اسے اگست 2020 کو پوری ریاست میں نافذ کیا گیا ۔ اس کے بعد نومبر 2021 میں پرائیویٹ بینک کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ اس دوران ودیوت سخی کے لیے ایک ایپ تیار کی گئی تاکہ انہیں بجلی کے سب اسٹیشن کے چکر لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس کے ساتھ ہی ودیوت سخی کے لیے سیلف ہیلپ گروپس کی 15521 خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے 9288 ودیوت سخی سرگرم ہیں۔ اب تک ان سخیوں نے 226,3 کروڑ روپے کے بجلی کے بل جمع کر کے اور 3,16 کروڑ روپے کمیشن حاصل کر کے اپنی زندگی اور اپنے خاندان کی زندگی کو روشن کیا ہے۔
سرکاری فیئر پرائس شاپس کی الاٹمنٹ میں خواتین کو ترجیح
ریاست کی خواتین کو خود روزگار سے جوڑنے کے لیے 7 جولائی 2020 کوسی ایم یوگی نے سستے غلہ کی دوکان اسکیم کے تحت خواتین کو پہلی ترجیح کی بنیاد پر مناسب قیمت کی دکانیں (کوٹے) الاٹ کرنے کی ہدایت دی۔ اب تکNRLM کے تحتسیلف ہیلپ گروپ کو 2085 مناسب قیمت کی دکانیں الاٹ کی گئی ہیں۔ ان دکانوں سے 20850 خواتین وابستہ ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست کی خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ دوسری خواتین کے لیے بھی ایک مثال قائم کر رہی ہیں۔ اس اسکیم سے جڑی خواتین دیگر خواتین کو بھی یوگی حکومت کی اسکیموں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
یوگی حکومت ہر طبقے کی خواتین کا خیال رکھتی ہے
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں سوچھ بھارت مشن کے تحت ریاست کی ہر گرام پنچایت میں کمیونٹی ٹوائلٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ داری خواتین کو سونپی ہے، جس کا مقصد ہر طبقہ کی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس وقت ریاست میں 58 ہزار کمیونٹی ٹوائلٹ کام کر رہے ہیں۔ 50 ہزار سے زیادہ خواتین ان بیت الخلاء کی دیکھ بھال اور ان کو چلا رہی ہیں۔ اس کے لیے یوگی حکومت کی طرف سے ٹوائلٹ کی خاتون کیئر ٹیکر کو ہر ماہ 6 ہزار روپے اور اسے چلانے والی خواتین کو ہر ماہ نو ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔