
دارالعلوم ابوہریرہ للبنات رائے پور میں افتتاح بخاری 24 کو
ابرار نعمانی سیتامڑھی
دارالعلوم ابوہریرہ للبنات رائے پور بلوا ٹولہ تھانہ نانپور ضلع سیتامڑھی بہار الہند ایک معروف دینی تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے جہاں قوم کی بچیاں دینی و عصری تعلیم پارہی ہیں دارالعلوم ابوہریرہ للبنات رائے پور کے بانی و مہتمم حضرت مولانا قاری محمد عمیر خورشید نے انتہائ مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ خبر دی ہے کہ دارالعلوم ہذا کے نئے تعلیمی سال کا آغاز 24 اپریل 2024 بروز بدھ بوقت عصر تاعشاء بخاری شریف کے درس کے ساتھ ہوگا تقریب افتتاح بخاری کی صدارت نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد اظہارالحق مظاہری ناظم الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی، وسرپرستی
حضرت مولانا محمد صدر عالم نعمانی صدر جمعیت علماء سیتامڑھی وبانی ومھتمم جامعہ نعمانی مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی فرمائیں گے، جبکہ بخاری شریف کا درس حضرت مولانا اشتیاق احمد الاعظمی ناظم مرکزی قاسم العلوم حسن پور برہروا باجپٹی سیتامڑھی دینگے، عاشقان علوم دینیہ سے تعلق رکھنے والے حضرات علماء ودانشوران سے التماس ہے کہ اس تقریب افتتاح بخاری میں شرکت فرماکر خدام دارالعلوم کی حوصلہ افزائی فرمائیں، دارالعلوم ابوہریرہ للبنات رائے پور کی ناظمہ عالمہ قاریہ رابعہ فاطمی نے دارالعلوم ہذا کے متعلق بتایا کے اس وقت یہاں سات باصلاحیت معلمات بشمول عالمہ مریم العایشی صدر معلمہ، عالمہ ترانہ العایشی ناظمہ تعلیمات، عالمہ شمشیدہ العایشی ناظمہ دارلاقامہ، عالمہ رمانہ زینب فاطمی معلمہ، عالمہ شبنم فاطمی معلمہ، سمیت کل 10افراد پر مشتمل قافلہ شب وروز دینی و عصری تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دے رہےہیں، دارلعلوم میں داخلہ آخری مرحلے میں ہے، خواہشمند حضرات وقت رہتے اپنی بچیوں کا داخلہ کرالیں، اور افتتاح بخاری میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں