تازہ ترین خبریںدہلی

وژن 2026 نے ‘ کمیونٹی کچن ‘ کی چوتھی شاخ کا افتتاح کیا

گزشتہ برس 20 اکتوبر کو شروع ہوا یہ کچن ابتک 2 لاکھ سے زائد لوگوں کو کھانا کھلاچکا ہے

نئی دہلی : (پریس ریلیز) بے سہارا افراد کی بھوک مٹانے کے لیے وژن 2026 کے تحت گزشتہ برس 20 اکتوبر کو شروع کیا گیا کمیونٹی کچن ‘ پروجیکٹ احساس’ ضرورت مندوں کے درمیان بے حد مقبول ہورہا ہے ۔ پچھلے ہفتے 20 ستمبر کو لکھنو کے دو بگا میں اس کی چوتھی شاخ کا افتتاح ہوا ۔ لکھنو میں یہ زکات ایند چیریٹیبل، فاونڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل کولکاتہ اور ممبئی میں ‘پروجیکٹ احساس’ کا کمیونٹی کچن شروع ہوچکا ہے۔

‘پروجیکٹ احساس’ کے ہیڈ محمد اسلام نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ ایک برس میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کی بھوک مٹانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے لکھنو کے دوبگا میں ‘ کمیونٹی کچن ‘ قائم کیا گیا ہے یہاں سے ابھی روزانہ 300 پیکیٹ ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں ، دہلی کے کنچن کنج سے روزانہ ایک ہزار پیکیٹ تقسیم ہو رہے ہیں ،اسی طرح ممبئی اور کولکاتا سے بھی تین سو اور چار سو پیکیٹ تیار کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ یہ معاشرے سے بھوک مٹانے کی ایک تحریک ہے ۔

محمد اسلام کہتے ہیں کہ کرونا کی وبا کے بعد کی صورت حال سے پیدا برے حالات سے نمٹنے میں یہ کچن بہت معاون ثابت ہورہا ہے۔ ہم فٹ پاتھ پر پڑے بے سہارا افراد ، جھگی جھوپڑیوں کی گندی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں اور اسپتالوں کے تیمارداروں تک پہونچ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے اپیل کی کہ معاشرے کے با حیثیت لوگ اپنی ذمہ داری سمجھ کر اس پہل کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہو سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button