
آن لائن چلنے والی بزموں میں ایک اہم بزم بزم حسان ایک معتبر نعتیہ بزم
آن لائن چلنے والی بزموں میں ایک اہم بزم بزم حسان ایک معتبر نعتیہ بزم ہے جس میں دور دراز کے علاقوں سے لوگ جڑے ہوئے ہیں۔۔اور ہر دس دن میں مصرع طرح پر طبع آزمائی کی جاتی ہے سبھی احباب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے غلامان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں نیز عشق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار نعتیہ اشعار کا ایک نورانی منظر نظر نواز ہوتا
اور یہ نورانی کارواں اساتذۂ فن کی نگرانی میں منزل کی جانب رواں دواں ہے
گزشتہ شب ۔ایک آن لائن طرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا
جسمیں برائے طرح دو مصرعے دئے گئے تھے
1۔پھول کلمہ گو ہوئے کلیاں ثناخواں ہوگئیں
درد دہلوی
2۔نبی کے چاہنے والوں کو معتبر دیکھا
اشرف ہلال قاسمی
پروگرام۔کا آغاز صدر محترم کی اجازت اور خطبۂ استقبالیہ کے بعد کیا گیا۔۔سب سے پہلے قاری ناصر صاحب نے تلاوت فرمائی بعدہ نعتیہ سلسلہ شروع کیا گیا
صدارت حضرت مولانا گلشاد قاسمی صاحب نے فرمائی
اور سرپرستی شمیم حنفی قاسمی صاحب نے فرمائی
نیز نظامت کے فرائض اشرف ہلال قاسمی نے انجام
آخر میں بانیٔ بزم خطیب حیدر صاحب نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا
پیش ہیں مشاعرہ میں کہے گئے خوبصورت اشعار قارئین کے حضور
پڑھ کے سلطان مدینہ کا حکیمانہ کلام
اہل علم و فضل کی عقلیں پریشاں ہوگئیں
گلشاد قاسمی
رحمتیں آقا کی جب مائل بفیضاں ہوگئیں
محفلیں بزم جہاں کی گل بداماں ہوگئیں
اشرف ہلال قاسمی
ورد نام مصطفی کثرت سے میں کرنے لگا
خود بخود ہی مشکلیں سب میری آساں ہوگئیں
طارق بجنوری
نام احمد سے ہمیشہ سرخ رو ہوتا رہا
اور جب ٹوٹا تعلق آنکھیں حیراں ہوگئیں
محمد فرید فریاد
خزاں بہار بنی پھول کھل اٹھے آقا
تمہاری چشم کرم نے جدھر جدھر دیکھا
قمر سنجر پوری
خزاں رسیدہ چمن میں گلاب کھلنے لگے
حضور حق نے اٹھاکر نظر جدھر دیکھا
خطیب حیدر
مقام سدرہ پہ آقا نے ایسا در دیکھا
جہاں پہ طائر قدسی کو بے اثر دیکھا
عبدالرحمن جامی مظاہری
ضیاء وہ اپنے مقدر پہ ناز کیوں نہ کریں
جنہوں نے سرور کونین کا نگر دیکھا
محمد ضیاء الدین کولاری
حضور خوف جدائی سے مضطرب ہوکر
تمہارا روضۂ اقدس بچشم تردیکھا
اکبر چنوری
عدو کے ہاتھ سے تلوار گرگئی فورا
مرے حضور نے جب اسکو اک نظر دیکھار
افتخار حسین احسن
سبھی شرکاء نے دل چسپی کے ساتھ حصہ لیا اور بھر پور طبع آزمائی فرمائی
رپورٹ ۔اشرف ہلال قاسمی