تازہ ترین خبریں

اقبال ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ خواتین کا انعقاد

9 مارچ کو مہاراشٹر کے تاریخی شہر احمدنگر میں یوم خواتین انعقاد کیا گیا. جہاں لڑکیوں کی ایک دینی۔تعلیمی۔ تربیتی۔ درسگاہ بنام مدرسہ اشرف البنات ہے۔ جس میں دینیات تا بخاری شریف تک تعلیم دی جاتی ہے۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کو عصری علوم سے روشناس کرانے کے لئے احمدنگر اردو ہائی اسکول کی سابق صدر معلمہ محترمہ نجم السحر باجی انتھک محنت کررہی ہیں ۔ نجم السحر باجی اور آپ کے ساتھ مدرسہ ھذیٰ میں عصری تعلیم کا نظام مضبوط اور محکم کرنے والی معلمات کی خدمات کے اعتراف میں یہ تقریب عمل میں آئی۔ اقبال ایجوکیشن سوسائٹی کی صدر تبسم ناڈکر نے "یوم خواتین” کے موقع پر معلمات کا اعزاز و اکرام کیا نیز سرٹفکیٹ اور تحائف سے نواز کر مستقبل میں بھی اسی طرح دینی, تعلیمی اور سماجی کام کرنے کے لئے ہمت افزائی فرمائی ۔ تنظیم کے نائب صدر منور حسین خان نے اسلام میں عورتوں کا مقام و مرتبہ بتایا اور طالبات کو دینی علم کے ساتھ ساتھ عصری علوم حاصل کرنے کی تلقین کی ۔ تقریب میں ناظم مدرسہ عبدالرؤف صاحب عالمگیری, حافظ نصیب صاحب, حنا خان, سعدیہ باجی, شبستاں باجی, برکھا مِس و دیگر معلمات اور طالبات نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button