
ملک کی آزادی کیلۓ مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا محمد صدر عالم نعمانی
جشن جمہوریہ کے موقع پر یوم جمہوریہ کی اہمیت پرخطاب کرتے ہوئےآل انڈیاعلماء بورڈ ہند کے صدر مولانامحمد صدر عالم نعمانی نے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے ہمارے اسلاف نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر پر چم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں کہی انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ ہمارا قومی تہوار ہے ، جو یقینا تمام ہندوستانیوں کے لیے بے پناہ خوشی اور مسرت کی بات ہے اس کے لئے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔ اگر ان کی قربانی نہ ہوتی تو ہندوستان کبھی آزاد نہ ہوتا۔ اس لئے ہمیں نہایت جوش خروش کے ساتھ اس تقریب کو منانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہمیں اپنے برزگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے بھی رہنا چاہئے انہوں نے مجاہدین آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اکابرین جدوجہد آزادی کی راہوں میں ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتے تھے،۔اس لئے ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کامقصد اکابرین واسلاف کی قربانیوں کونسل نو کے گوش وگذار کرنا ہےتاکہ انھیں اس بات کا علم ہو کہ ملک کی آزادی میں ہماررے بزرگوں کی کتنی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جشن جمہوریہ کو بڑھ چڑھ کر منانا چاہئے تاکہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرسکیں۔قبل ازیں طلباءمدرسہ ہذا نے حب الوطنی کے ترانے اور نغمے پیش کیےاس موقعے پر محمد بشیر احمد سکریٹری مدرسہ ہذا، ابرارالحق نعمانی ،شبیراحمد افتخار عالم ،ارشاداحمد، محمد ارشد ،محمدعبید ،محمدبدرعالم ،قاری نثار احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔