بہارتازہ ترین خبریں

بزم اظہار انٹرنیشنل کا 81 واں ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد



پٹنہ (پریس ریلیز): بزم اظہار انٹرنیشنل کا 81 واں ماہانہ آن لاٸن طرحی مشاعرہ استاد فن مرغوب اثر فاطمی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس کی نظامت کے فراٸض طنزومزاح منفرد لب ولہجہ کے نماٸندہ شاعر چونچ گیاوی نے بخوبی انجام دٸیے۔ اس مشاعرہ کےلٸے اس بار دو مصاریع طرح کے طور پر دٸیے گٸے (1) نکلا نہ ایک شخص ہمارے مزاج کا(2) شہرٍ جاں میں قیام کر لو اب۔ جن شعراء وشاعرہ نے اپنے طرحی کلام سے مشاعرہ کو کامیاب کیا ان کے نام اس طرح ہیں مرغوب اثر فاطمی ,اقبال توقیر,خواہ مخواہ دیلالپوری , سبطین پروانہ, افسر جمال افسر, مشتاق احزن,شکیل سہسرامی, نذر فاطمی, شبیر حسن شبیر,م سرور پنڈولوی, ڈاکٹر ممتاز منور,قمر شاہدی,رضاالباری اظہر,اصغر شمیم,ڈاکٹر نصر عالم نصر,رہبر گیاوی, پروفیسر ناظم قادری,ڈاکٹر مقصود عالم رفعت, ایڈووکیٹ اظہارالحق اظہر,بشر رحیمی اورنوشاد ناداں جبکہ ناظرین مشاعرہ کی حیثیت سے ڈاکٹر نبیل احمد اور اعجاز عادل صاحبان مشاعرہ کے آخر تک اپنی شرکت سے مشاعرہ کو رونق بخشتے رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button