تازہ ترین خبریںدہلی

محمودیہ ماڈرن پبلک اسکول میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

مقابلے میں حصہ لینے سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے: پرنسپل محمد شکیل احمد

 

نئی دہلی :9 دسمبر (حکیم عطاء الرحمن اجملی)مشرقی دہلی کے محمو دیہ ماڈرن پبلک اسکول چوہان بانگر میں یک روزہ کو ئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارت الحاج چودھری ناظم علی نے کی اور نظامت کے فرائض نغمہ نے بخوبی انجام دئے ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعمت نبی سے کیا گیا ۔ پروگرام میں طلبہ کی ٹیم اے ، بی ، سی ، اور ڈی رہیں ۔ پروگرام میں طلبہ اور بچوں کے والدین کو اوڈینس کے طور پر رکھا گیا ۔ مقابلہ میں طلبہ کی ٹیم سے تقریبا 80 سوالات کئے گئے جس میں ٹیم بی اور ٹیم ڈی مقابلہ میں برابر رہی ٹیم بی اور ڈی سے الگ سوالات کئے گئے جس میں ٹیم بی کے صیحح جواب دینے پر ٹیم بی ونر ٹیم ثابت ہوئی مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور والدین کو انعامات سے نوازا گیا ۔ ونر ٹیم کو الگ سے انعام سے نوازا گیا ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حاجی شمیم احمد ، حکیم عطا الرحمن اجملی ڈاکٹر محمد مزمل ڈاکٹر محمد گلفام ، رہے ۔ مقابلے میں طلبہ کی صلاحیت دیکھ مہمان خصوصی حاجی شمیم احمد اور حکیم عطا الرحمن اجملی نے طلبہ کی ستائش کی اور کہاکہ محمودیہ ماڈرن پبلک اسکول کا یہ قدم بے حدقابل تعریف ہے ۔ چودھری ناظم علی نے بھی مقابلے کی ستائش کی اور کہاکہ یہ مقابلہ بچوں کی صلاحیت کو ابھارنے میں کار گر ثابت ہوگا ۔ آخر میں اسکول کے پرنسپل حافظ شکیل احمد نے طلبہ اور والدین سے خطاب کیا اور طلباءکو نصیحت کی کہ ہمیں اپنے والدین کا احترام کرنا چاہئے اور ان کی فرما بر داری کرنی چاہئے ۔ اور والدین سے مخاطب ہوکر کہاکہ وہ اپنے بچوں کی بہترین تر بیت کریں جس سے ہمارے بچے مستقبل میں قوم کیلئے ایک بہترین خزانہ ثابت ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ مقابلے میں حصہ لینے سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ پروگرام میں ریحانہ ، شاہین ، امینہ عرف سیما ، روشن ، نغمہ ، گل افشاں ، اقرء، حنا ، ماہین ، رفاہ ثنا نے بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پروگرام میں والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button