مضامین و مقالات

شیوراج سنگھ کے ایم پی میں، آدیواسیوں پر برھمنی ظلم کے آگے انسانیت شرمسار

 

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

سنگھی مودی شیوراج سنگھ کے ڈبل انجن سرکار والی، دیش کی سب سے زیادہ 21فیصد آدیواسی آبادی والے، دیش کے سابق پرائم منسٹر، واجپائی اور دیش کے نویں صدر شنکر دیال شرماجی کے آبائی صوبے، آج کے شیوراج سنگھ چوہان کی زمام حکومت والے سنگھی مدھیہ پردیش میں، دیش کی سب سے بڑی اور شکتی سالی آرایس ایس بی جے پی کا ودھایک پربھاری پرویش شکلا، اپنی برہمنی دبنگئی جتانے، کیمرے کے سامنے ایک آدیواسی نوجوان کے سر پر پیشاب کرتے ہوئے، ان ادیواسیوں کو انکی اوقات دکھاتے اور درشاتے ہوئے، ہزاروں سالا ویدک سناتن دھرم کو رسوا کرکے رکھ دیتا ہے۔ اور بات بات پر یوگی ماڈل والے بلڈؤزر کو پردیش کے مسلمانوں کے گھروں کو ڈھانے والے بھاجپائی لیڈر شیوراج سنگھ کا بلڈؤزر ابھی تک برہمن پرویش شکلا پرچلتا نہیں دکھائی دیتا ہے۔ دراصل مہان مودی جی ہوں ہا انکے چیلے یوگی مہاراج اور شیوراج سنگھ چوہان کا جرائم اور مجرموں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نپٹنے کا دعوہ، صرف اور صرف دیش کی سب سے بڑی اقلیت ہم مسلمانوں کی معمولی لغزشوں پر، انکے گھروں کو بلڈؤروں سے تباہ و برباد کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کو سبق سکھانا ہوتا ہے

مدھیہ پردیش ہی کے چھتیک پور ضلع جام نگر تھانہ راجیہ وار پورہ میں، یکم جولائی کو قریبی گاؤں کسی فیملی تقریب میں شرکت کرنے، ایک دلت نوجوان اپنی بیوی اور ایک سالہ بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر، کسی برہمن باہوبلی سنگھی نیتا کی حویلی کے سامنے سےفراٹے بھر گزرنا،انہیں اتنا ناگوار گزرتا ہے کہ اسے رکواکر ننگے پیر انکی حویلی کے سامنے سے جھک کر گزرنے کے بجائے،جوتے چپل پہن کر وہ بھی پھٹپھٹیہ پر فراٹے بھر، انکی حویلی کے سامنے سے گزرنے کی سزا کے طور پر، ماں کی گود سے ایک سالہ بچے کو چھین کر دور پھینک دیا جاتا ہے۔ اور پھر دلت میاں بیوی کو بے تحاشا مارا جاتا ہے۔ مہان مودی اور شیوراج سنگھ والے ڈبل انجن رام راجیہ ماڈل سنگھی سرکار میں اور وہ بھی عین مدھیہ پردیش صوبائی اسمبلی انتخاب سے پہلے، ایک طرف دیش کے مہان پی ایم مودی جی کا،صوبے کے اکثریتی آدیواسیوں کو لبھانے، ادئواسیوں کے لیڈروں کے نام سے سرکاری اسمارگ بنوانے اور آدیواسیوں کے شبھ دھارمک دنوں میں سرکاری چھٹیاں اعلان کرتے، آدیواسی ووٹ حاصل کرنے کی جان توڑ کوششیں تو، دوسری طرف سنگھی برہمنی ذہنیت ہزاروں سال قبل کے منواسمرتی والے رام راجیہ میں، دلت و آدیواسیوں کو انسان نہ سمجھتے ہوئے،ان پر مظالم ڈھانے کا، اب کے اس ترقی یافتہ سائبر میڈیا آزاد بھارت میں سنگھی برہمنوں کی عملی کوشش پر نہ صرف سنگھی مودی اور شیوراج سنگھ چوہان خاموش ہیں بلکہ سیکیولر دستورالعمل والے آزاد بھارت کی عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس و دیش کی افواج خاموش تماشائی بنے، آرایس ایس کے مستقبل کے متجوزہ رام راج میں دیش کے دلت آدیواسی اکثریتی جنتا کے ساتھ یہی کچھ ظلم و ستم ہونے والا ہے یہ جتا اور بتا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش ہی کے کامویر نیوز کے چیف ایڈیٹرڈاکٹر راکیش پھاٹک کو ٹی وی پر تقریباً روتے ہوئے، مدھیہ پردیش میں آدیواسئوں پر، بی جے پی سنگھی رام راجیہ میں ہورہے ظلم و ستم کو کہتے سنا جاسکتا ہے۔ بقول راکئش پھاٹک کے 2018 سے 2021 سنگھی شیوراج سنگھ چوہان ہی کی حکومت دوران، حکومتی ایم سی آر بی ادارے کے آفیشل اعلان مطابق، ان 3 سالوں میں تقریبا پر سال 15 سے 20 بڑھوتری کے ساتھ 33،241 آدیواسیوں کے قتل کئے جانے کے اکڑے سامنے آئے ہیں۔اب 140 کروڑ عوام والے بھارت کی اکثریتی آدیواسی دلت، عام جنتا کو 20 فیصد مسلمانوں کے ساتھ انتخابی گٹھ جوڑ کرتے ہوئے ہی، ان آرایس ایس، بی جے پی، سنگھی مودی جی، یوگی جی اور شیوراج سنگھ چوہان کو 2024 عام انتخاب شکست فاش دینا ہوگا۔ورنہ 2024 عام انتخاب اپنے ای وی ایم جن بھوت سے، کسی بھی صورت یہ سنگھی حکمران پھر ایک مرتبہ جیت جاتے ہیں تو ہزاروں سالہ ویدک گنگا جمنی سیکیولر اثاث ملک بھارت کا، اللہ بھگوان ایشور ہی الحافظ الآمان۔ وما علینا الا البلاغ


دلت لڑکے پر پیشاب کرتا مدھیہ پردیش کا سنگھی برہمنی لیڈر
https://fb.watch/lAjZF-f7ey/?mibextid=Nif5oz

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button